قومی خبریں

اے کے-47 معالہ میں رکن اسمبلی اننت سنگھ قصوروار قرار، سزا کا اعلان 21 جون کو

مکامہ سے آر جے ڈی کے زور آور رکن اسمبلی اننت سنگھ فی الحال پٹنہ کے بیور جیل میں بند ہیں، سابق سٹی ایس پی لپی سنگھ کی قیادت میں پٹنہ پولیس کی ایک ٹیم نے ان کے گھر پر چھاپہ ماری کی تھی۔

اننت سنگھ
اننت سنگھ تصویر سوشل میڈیا

پٹنہ کے ایک اسپیشل کورٹ نے منگل کو زور آور رکن اسمبلی اننت سنگھ کو 2019 کے اے کے-47 برآمدگی معاملے میں قصوروار ٹھہرایا ہے۔ جج ترلوکی دوبے نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کے فیصلے کا اعلان کیا۔ سزا کا اعلان 21 جون کو کیا جائے گا۔ اس معاملے میں زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال کی ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

مکامہ سےآر جے ڈی رکن اسمبلی اننت سنگھ فی الحال پٹنہ کے بیور جیل میں بند ہیں۔ اس وقت کے سٹی ایس پی لپی سنگھ کی قیادت میں پٹنہ پولیس کی ایک ٹیم نے 16 اگست 2019 کو برہ تھانہ کے تھت اننت سنگھ کے آبائی گاؤں ندوا واقع گھر پر چھاپہ ماری کی تھی۔ گھر سے دو ہتھ گولے اور اے کے-47 کے 26 زندہ کارتوس برآمد کیے گئے تھے۔ اس معاملے کی سماعت کے دوران فریق استغاثہ نے 13 گواہ پیش کیے اور ان کے بیان کورٹ میں درج کیے گئے۔ فریق دفاع نے بھی اس درمیان 34 گواہ پیش کیے۔ معاملے کی سماعت پیر کے روز مکمل ہوئی اور جج نے منگل کے لیے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ندوا گاؤں کا گھر اننت سنگھ کا ہے لیکن وہ اس میں رہتا نہیں تھا۔ گھر کی دیکھ بھال کے لیے کسی ایک شخص کو رکھا گیا تھا۔ اے کے-47 ہتھیار کو بڑے ڈبے کے پیچھے ایک جھونپڑی میں رکھا گیا تھا۔ بغل کی جھونپڑی سے ہتھ گولے برآمد کیے گئے۔ پولیس نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن کے دوران میٹل ڈٹیکٹرس میں پتہ لگانے سے بچنے کے لیے اے کے-47 کو ہمیشہ پلاسٹک کی تھیلی میں لپیٹا گیا تھا، جس کے بعد کاربن کی پرتیں تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined