قومی خبریں

اجمیر درگاہ کے بلند دروازے پر جمعرات کی شام چڑھایا جائے گا عرس کا پرچم

جمعرات کی شام پرچم کا جلوس درگاہ مہمان ہاؤس سے مکمل تزک و احتشام کے ساتھ شروع ہو گا جو لنگر خانہ گلی ہوتے درگاہ کے نظام گیٹ سے داخل ہو کر بلند دروازہ پہنچ کر پرچم چڑھانے کی رسم مکمل کی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا اجمیر واقع خواجہ غریب نواز معین الدین چشتیؒ کی درگاہ

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں دنیا کے مشہور صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 808 ویں سالانہ عرس کا پرچم کل (20 فروری) درگاہ کے 85 فٹ اونچے بلند دروازے پر چڑھایا جائے گا۔ پرچم کی روایتی رسم کو ادا کرنے کیلئے بھیلواڑہ کے لعل محمدغوری خاندان کے رکن منگل کی شب اجمیر پہنچ گئے۔

Published: undefined

جمعرات کو عصر کی نماز کے بعد تقریباً 5.30 بجے پرچم کا جلوس درگاہ مہمان ہاؤس سے مکمل تزک و احتشام کے ساتھ شروع ہو گا جو لنگر خانہ گلی ہوتے درگاہ کے نظام گیٹ سے داخل ہو کر بلند دروازہ پہنچ کر قریب سات بجے پرچم چڑھانے کی رسم مکمل کر لی جائے گی۔ اس دوران درگاہ کے پیچھے پیر صاحب کی پہاڑی سے 21 توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی۔ جھنڈے کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے درگاہ کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔

Published: undefined

پرچم کی روایتی رسم غوری خاندان کے پوتے فخرالدین غوری اور سید معروف احمد کی جانب سے اداکی جائے گی۔ اس سے پہلے جھنڈے کو چومنے کے لئے ہزاروں مسلمانوں کی دلچسپی رہتی ہے اور دھکا مکی عام طور سے دیکھا جاتا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اسلامی کیلنڈر کے مہینہ جمادی الثانی کی 25 تاریخ کو پرچم چڑھانے کی روایت چلی آ رہی ہے۔ اس وجہ سے انگریزی تاریخ 20 فروری کو پرچم چڑھائے جانے کے ساتھ ہی عرس کا غیر رسمی طور پر آغاز ہو جائے گا۔ رجب ماہ کا چاند دکھائی دینے پر 24 یا 25 فروری سے عرس کا باقاعدہ آغاز ہوگا اور زائرین کیلئے جنتی دروازہ بھی کھول دیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined