اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا 809 ویں سالانہ عرس نماز عصر کے بعد درگاہ کے بلند دروازے پر عرس کے جھنڈے کو بلند کرنے کے ساتھ باضابطہ آغاز ہوگا۔ روایتی طور سے بھیلواڑہ کا گوری خاندان پرچم کی تقریب انجام دے گا۔ عالمی وبائی مرض کووڈ کی وجہ سے درگاہ کے غریب نواز گیسٹ ہاؤس سے جھنڈے کا جلوس چنندہ افراد کے ساتھ درگاہ شریف پہنچنے اور پرچم پیش کرنے کے لئے روانہ ہوگا۔ عرس کے پیش نظر انتظامیہ، پولیس، درگاہ کمیٹی، انجمن اور درگاہ کے دیوان وغیرہ متحرک ہیں۔
Published: undefined
عرس کے دوران درگاہ میں داخلے کے لئے آن لائن رجسٹریشن کے عمل کے لئے ایک ویب سائٹ بھی جاری کی گئی ہے۔ درگاہ میں اندراج کے بعد ہی عرس کے دوران داخلہ دستیاب ہوگا۔ نیز، کورونا کی نگیٹو رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی۔ درگاہ کمیٹی نے زائرین کی آمد کے پیش نظر ریسٹنگ سائٹ پر انتظامات کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ کمیٹی نے پبلک مقامات پر عارضی دکانیں لگانے کے لئے عوامی اشتہار کے ذریعہ ایک تجویز بھی طلب کی ہے۔
Published: undefined
درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کا 17 فروری کو اجمیر کے دورے کا پروگرام ہے۔ وہ یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے چادر چڑھا سکتے ہیں اور درگاہ کمیٹی کے ذریعہ درگاہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرسکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز