اجمیر: اجمیر میں سلطان الہند خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 812 ویں سالانہ عرس کے موقع پر پاکستان سے زائرین کا ایک گروپ آج ایک جلوس کے ساتھ درگاہ اجمیر شریف پہنچا اور غریب نواز کے مزار پر چادر چڑھائی اور دونوں ممالک کی بہتری اور اچھے تعلقات کی دعا کی۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے زعفرانی سبز مخملی چادر کے ساتھ آنے والا زائرین کا یہ وفد پرانی منڈی سینٹرل گرلز اسکول سے روانہ ہوا، جس کی قیادت پرویز اقبال کررہے تھے۔
Published: undefined
اس جلوس نے حکومت کی جانب سے چادر کے ساتھ کئی نجی چادریں بھی چڑھائیں۔ سخت سیکورٹی اور پولیس کے گھیرے میں پاکستانی زائرین کا یہ وفد چادر لے کر گھی منڈی سے ہوتا ہوا درگاہ کی طرف روانہ ہوا۔ راستے میں چادریں تھامے پاکستانی زائرین نے خواجہ کی شان میں قصیدہ ، اجمیر وہی آتے ہیں، جنہیں خواجہ بلاتے ہیں، بھی پڑھتا رہا۔ سبھی زائرین نے دونوں ممالک کے درمیان امن، دوستی اور بھائی چارے کی دعا کی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر ہرسال نہایت خلوص، احترام کے ساتھ چادر چڑھائی جاتی ہے۔ چادر پوشی کا یہ عمل وطن کی گنگا جمنی تہذیب، قومی ایکتا، آپسی بھائی چارہ، پیار و محبت، ادب ورواداری کی علامت ہے۔ اس سے پوری دنیا میں یہی پیغام جاتا ہے کہ ہندوستان میں قومی اتحاد اور بھائی چارے کی جڑیں انتہائی گہری ہیں۔
(یو این آئی سے اِنپٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined