اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں آکسیجن میں رکاوٹ پیدا ہونے سے دو اموات کے معاملے میں بی جے پی ایم ایل اے انیتا بھدیل کے ذریعہ جواہرلال نہرو اسپتال کے پرنسپل اور کنٹرولر ڈاکٹر ویر بہادر سنگھ و سپرنٹنڈںٹ ڈاکٹر انل جین کے ساتھ مبینہ طور پر کی گئی بدسلوکی کے واقعہ سے ناراض اجمیر ریزیڈنٹ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے بی جے پی ایم ایل اے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
اجمیر میں ریزیڈنٹ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ذریعہ منعقد آج پریس کانفرنس میں صدر ڈاکٹر گووردھن سینی نے کہا کہ ڈاکٹر برادری پوری محنت کے ساتھ انسانیت کو بچانے میں مصروف ہیں، لیکن لیڈر اپنی سیاست چمکانے کے لئے ڈاکٹروں کے خلاف بے روک ٹوک بیان بازی کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں جو کسی بھی حالت میں قابل معافی نہیں ہے۔ ایم ایل اے انیتا بھدیل نے حدوں کو پار کر کے نازیبا سلوک کیا ہے جس کے لئے ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈاکٹروں سے معافی مانگیں ورنہ وہ کل سے کالی پٹی باندھ کر احتجاج کریں گے۔
Published: undefined
ڈاکٹر سینی نے کہا کہ وہ آج ہی ضلع کلکٹر، وزیراعظم نریندرمودی اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر جے پی نڈا کو خط لکھ کر انیتا بھدیل کے سلوک کی مذمت کرتے ہوئے انہیں آگاہ کرا رہے ہیں۔ ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کر رہے ہیں کہ وہ اپنے اراکین اسمبلی کو ڈاکٹروں کے حوصلے توڑنے والے کام نہ کرنے اور ڈاکٹروں کے ساتھ عوامی نمائندوں کے عمل کے لئے انہیں پابند کریں۔ ڈاکٹر سینی نے کہا کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو 350 ریزیڈنٹ ڈاکٹر اور 150 انٹرنس احتجاج کو آگے بڑھائیں گے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آکسیجن کی سپلائی کا فلو کم ہونے کے بعد مبینہ طور پر گزشتہ 21 مئی کو دیر شب دو مریضوں کی موت ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ پرنسپل اور سپرنٹنڈںٹ نے 22 مئی کی شام پریس کانفرنس منعقد کی۔ اس دوران انیتا بھدیل نے وہاں پہنچ کر اسپتال انتظامیہ کو کھری کھوٹی سنائی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز