مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی سربراہ اجیت پوار نے اپنے بیان سے سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے خاندان کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ خاندان میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں، یہ ٹھیک نہیں ہے۔ معاشرہ یہ پسند نہیں کرے گا۔ مجھے بھی تجربہ ہوا ہے، میں نے اپنی غلطی مان لی ہے۔
Published: undefined
دراصل نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار مہاراشٹر کے گڈچرولی میں جن سمان یاترا سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران ان کے وزیر اور این سی پی لیڈر دھرماراؤبابا آترم کی بیٹی کو سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ آترم کی بیٹی شرد پوار گروپ میں شامل ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔
Published: undefined
آترم کی بیٹی کو نصیحت کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا، ’’غلطی مت کرو۔ اپنے والد کے ساتھ رہو۔ کوئی بھی اپنی بیٹی سے اتنی محبت نہیں کر سکتا جتنی ایک باپ کرتا ہے۔ معاشرہ خاندان کو توڑنا پسند نہیں کرتا، میں نے بھی اس کا تجربہ کیا ہے اور میں نے اپنی غلطی مان لی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی جن سمان یاترا کے دوران مہاراشٹر کے وزیر اور اجیت پوار دھڑے کے سینئر رہنما دھرم راؤ بابا آترم نے میٹنگ میں عجیب بیان دیا اور کہا کہ دھوکہ دہی کے لیے میری بیٹی اور داماد کو ندی میں پھینک دو۔سیاسی گلیاروں میں چرچا ہے کہ ان کی بیٹی بھاگیہ شری شرد پوار کی پارٹی این سی پی (ایس پی) میں شامل ہونے جا رہی ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر کے وزیر آترم نے کہا، "لوگ پارٹی چھوڑ دیتے ہیں، لیکن ان پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے خاندان کے کچھ لوگ میرا سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے دوسری پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ لوگ 40 سالوں سے ریاستی سیاست میں دل بدل کروا رہے ہیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اب شرد پوار گروپ کے لیڈر میرے گھر کو تقسیم کرکے میری بیٹی کو میرے خلاف کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ میرے داماد اور بیٹی پر بھروسہ نہ کریں۔ ان لوگوں نے مجھے دھوکہ دیا ہے۔ ہر ایک کو انہیں ندی میں پھینک دینا چاہیے۔‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز