قومی خبریں

امیدواروں کے کاؤنٹنگ ایجنٹ کو بیٹھنے کی اجازت نہ دینا سب سے بڑی دھاندلی : ماکن

اجے ماکن  نے کہا اگر یہ سچ ہے تو یہ مبینہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین یعنی ای وی ایم  کی دھاندلی سے بڑا معاملہ ہے۔انہوں نے  امید ظاہر کہ  کہ الیکشن کمیشن جلد ہی اس میں اصلاح کرے گا۔

<div class="paragraphs"><p>اجے ماکن / تصویر: قومی آواز، ویپن</p></div>

اجے ماکن / تصویر: قومی آواز، ویپن

 

کانگریس کے سینئر رہنما  اور پارٹی کے خزانچی اجے ماکن نے کہا ہے کہ بتایا جا رہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی میں اس بار اسسٹنٹ الیکشن آفیسر یعنی اے آر او کی میز  کے سامنے امیدواروں کے کاؤنٹنگ ایجنٹوں کو بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور اگر یہ سچ ہے تو یہ اس الیکشن کی یہ سب سے بڑی دھاندلی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وہ کئی بار لوک سبھا اور اسمبلی الیکشن لڑ چکے ہیں۔ امیدواروں کے کاؤنٹنگ ایجنٹس ہر وقت اے آر او کے سامنے موجود ہوتے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ الیکشن کمیشن اس طرف توجہ دے گا اور اس نظام کو برقرار رکھے گا۔

Published: undefined

اجے ماکن نے کہا کہ اے آر او کی میز پر ’امیدواروں  کے کاؤنٹنگ ایجنٹوں‘ کو پہلی بار اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ میں پہلے ہی 9 لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات لڑ چکا ہوں اور یہ پہلی بار ہو رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’اگر یہ سچ ہے تو یہ مبینہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین یعنی ای وی ایم  کی دھاندلی سے بڑا معاملہ ہے۔ میں یہ معاملے کو تمام امیدواروں کے نوٹس میں لا رہا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ الیکشن کمیشن جلد ہی اس میں اصلاح کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined