مرکز کے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف آج مظفر نگر میں منعقد کانگریس کے 'کسان ریلی' میں پہنچے پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے مرکزی اور ریاستی حکومت کی پالیسیوں کو ہر طبقہ کے لیے خطرناک بتاتے ہوئے کہا کہ "اب کسان اور مزدور مفادات کو لے کر سیاست کرنے والی ان حکومتوں اور بی جے پی کے ساتھ آر-پار کرنے کے لیے ہم تیار ہیں۔"
Published: undefined
اتر پردیش میں ہاتھرس اجتماعی عصمت دری واقعہ کے بعد شروع ہوئے سیاسی گھمسان کے درمیان آج سابق رکن پارلیمنٹ اور مظفر نگر کے معروف لیڈر ہریندر ملک نے مظفر نگر میں کسان مہاپنچایت کا انعقاد کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ منگل کو مظفر نگر کے بڈھانا موڑ سے سیاہ قانون کے خلاف ٹریکٹر ریلی نکال کر احتجاجی یاترا کا آغاز ہوا۔
Published: undefined
اس کسان پنچایت کے ذریعہ سے سابق رکن پارلیمنٹ ہریندر ملک اور ان کے سابق رکن اسمبلی بیٹے پنکج ملک نے اپنی سیاسی طاقت کا بھی احساس کرایا۔ کانگریس کی اس ریلی اور نگر میں جلوس نکلنے کے سبب شہر کا تمام ٹریفک نظام ٹھپ ہو گیا۔ شہر میں گھنٹوں تک زبردست جام کا نظارہ دیکھنے کو ملا اور شہر کی ہر سڑک و موڑ پر کسان پنچایت میں جاتے ہوئے لوگ نظر آئے۔
Published: undefined
ضلع کے جی آئی سی میدان میں منعقد اس ریلی میں مہمان خصوصی کی شکل میں ریاستی کانگریس صدر اجے کمار للو بھی شامل ہونے پہنچے۔ کانگریس کارکنان اور کسانوں نے شہر کو بڈھانا موڑ پر اجے للو کا استقبال کیا۔ کانگریس ریاستی صدر نے ریلی میں جانے سے پہلے شیو چوک پر رک کر بھگوان آشوتوش کا آشیرواد لیا۔ مندر کے پجاری نے ان کو اور دیگر کانگریس لیڈران کو تلک لگایا۔ یہاں سے کارکنان کا سیلاب ٹریکٹروں کے لمبے قافلے کے ساتھ اپنے لیڈروں کے پیچھے جی آئی سی میدان پر پہنچا۔
Published: undefined
جی آئی سی میدان میں اسٹیج پر ہریندر ملک نے سبھی لیڈروں کا استقبال کیا۔ اسٹیج سے کانگریس لیڈروں نے زرعی قوانین، ہاتھرس میں متاثرہ فیملی کے ساتھ ریاستی حکومت اور انتظامیہ کے رویے اور ہاتھرس جاتے ہوئے راشٹریہ لوک دل لیڈر جینت چودھری پر بربریت کے ساتھ لاٹھی چارج کو لے کر ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ ریاستی کانگریس صدر اجے للو نے زرعی بلوں کے ساتھ ہی یو پی میں خواتین کے خلاف بڑھ رہے جرائم اور اپوزیشن کی آواز کو دبانے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی حکومتوں پر حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں کے مفادات کے لیے وہ بی جے پی سے آر-پار کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز