نئی دہلی: ورلڈ بینک کے صدر کے طور پر نامزد ہونے کے بعد مختلف ممالک کے دورے کے سلسلے میں ہندوستان پہنچنے والے اجے بنگا کووڈ سے متاثر پائے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی ملاقاتوں کا شیڈول گڑبڑا گیا ہے۔
Published: undefined
جمعہ کو یہاں امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے کہا کہ بنگا کووڈ سے متاثر ہونے کے بعد مقامی ضوابط کے مطابق تنہائی میں رہ رہے ہیں۔ ان کا یہاں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کا پروگرام تھا۔ ان میٹنگوں میں ہندوستان کی ترقیاتی ترجیحات اور عالمی بینک اور دنیا کے اقتصادی ترقی کے چیلنجوں پر نمایاں طور پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔
Published: undefined
اس کے علاوہ بنگا کوورلڈ بینک کی جانب سے مالی اعانت اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے تعاون سے قائم لرنیٹ انسٹی ٹیوٹ آف اسکلز کا بھی دورہ کرنا تھا۔ امریکی ترجمان نے بنگا کے اگلے شیڈول کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined