حیدرآباد: 5-جی خدمات فراہم کرنے کی ریس میں موبائیل نیٹورک پرووائیڈر ایئرٹیل، ریلائنس جیو سے آگے نظر آ رہا ہے۔ بھارتی ٹیلی کام کمپنی ایئرٹیل تجارتی نیٹ ورک پر 5G کی آزمائش کرنے والا پہلا ٹیلی کام آپریٹر بن گیا ہے۔ ایئر ٹیل نے حیدرآباد شہر میں آزمائش کے طور 5-جی سروس کامیابی کے ساتھ فراہم کر دی ہے۔ یہ معلومات دیتے ہوئے، کمپنی نے کہا کہ اس نے پہلے سے موجود 1800 میگا ہرٹز بینڈ میں NSA (نان اسٹینڈ الون) نیٹ ورک ٹکنالوجی کے ساتھ یہ کام انجام دیا۔
Published: 28 Jan 2021, 6:11 PM IST
ایئرٹیل نے کہا کہ 5 جی سروس فراہم کرنے کے لئے اس نے پہلی ڈائینامک اسپیکٹرم شیئرنگ کا استعمال کیا۔ اس اسپیکٹرم بلاک میں 5G اور 4G سروسز بیک وقت فراہم کی جا سکتی ہیں۔ اس آزمائش میں یہ ظٓہر کیا گیا کہ ایئرٹیل کا 5G نیٹ ورک ریڈیو، کور اور ٹرانسپورٹ جیسے تمام ڈومینز کے لئے تیار ہے۔
Published: 28 Jan 2021, 6:11 PM IST
کمپنی نے کہا کہ حیدرآباد میں صارفین 5 جی فون میں ایک پوری فلم سیکنڈوں میں ڈاؤن لوڈ کر پا رہے ہیں۔ اس آزمائش سے کمپنی نے اپنی ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو ظاہر کیا ہے۔ صارفین کو 5 جی کا فائدہ تب ہی ملے گا جب کمپنی کو حکومت کی طرف سے اجازت مل جائے گی اور خاطر خواہ اسپیکٹرم موجود رہے گا۔ جب 5G نیٹ ورک صارفین کے لئے دستیاب ہوگا تو انہیں سِم کارڈ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
Published: 28 Jan 2021, 6:11 PM IST
بھارتی ایئرٹیل کے ایم ڈی گوپال وٹل نے کہا کہ انہیں اپنے انجینئروں پر فخر ہے۔ ٹیک سٹی حیدرآباد میں ان کی محنت کی وجہ سے 5 جی ٹکنالوجی کا تجربہ کامیاب ہو پایا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ہونے والی یہ آزمائش پس منظر کو تبدیل کرنے میں کایاب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوا کہ بھارتی ایئرٹیل کے ساتھ اس کے سرمایہ کاروں کا مستقبل بہتر ہے اور ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بھارتی ایئرٹیل صارفین کو بااختیار بنانے اور ہندوستان کو نئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی پہلی کمپنی ہے۔
Published: 28 Jan 2021, 6:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Jan 2021, 6:11 PM IST