قومی خبریں

کورونا کے سبب کشن گڑھ - ممبئی کے درمیان ہوائی خدمات ملتوی

کشن گرھ ہوائی اڈے انتظامیہ نے بتایا کہ کورونا کے معاملوں میں اضافے کے سبب ہوائی خدمات ایک ماہ کے لئے روک دی گئی ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

اجمیر: مہاراشٹر میں عالمی وبا کورونا کے بڑھتے معاملے کے پیش نظر راجستھان میں اجمیر کے کشن گڑھ ہوائی اڈے کے درمیان معمول کی ہوائی خدمات ایک مہینے کے لئے ملتوی کردی گئی ہیں۔ کشن گرھ ہوائی اڈے انتظامیہ نے بتایا کہ کورونا کے معاملوں میں اضافے کے سبب ہوائی خدمات ایک ماہ کے لئے روک دی گئی ہیں اور کشن گڑھ - ممبئی ہوائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی اسپائس جیٹ نے ماہ اپریل کے لئے پروازیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب سنٹرل ایر کرافٹ اتھارٹی کی ہدایت پر گرمیوں کے سیزن کے پیش نظر کشن گڑھ سے چلنے والی فضائی خدمات کے ٹائم ٹیبل کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر آر کے مینا نے بتایا کہ کشن گڑھ سے احمد آباد، حیدرآباد، دہلی، اندور اور سورت کے لئے وقت میں جزوی تبدیلی کی گئی ہے۔ ر کے مینا نے کہا کہ کشن گڑھ ہوائی اڈ ے سے جانے اور آنے والے مسافروں کے ساتھ کورونا سے متعلق تمام احتیاط برتی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined