نئی دہلی: شمال مغربی سمتوں سے چلنے والی برفیلی ہوا کے ساتھ ہی دہلی-این سی آر کو گھنی دھند نے لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے سبب آلودگی کی سطح 'شدید' زمرے تک پہنچ گئی۔ پیر کو دہلی میں آلودگی کا انڈیکس 434 ریکارڈ کیا گیا، جو 19 دسمبر (410 انڈیکس) کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
Published: undefined
سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق، ناموافق موسمی حالات کی وجہ سے پیر کو دہلی-این سی آر میں آلودگی کی سطح شدید زمرے میں پہنچ گئی۔ آنے والے تین دنوں میں کوئی ریلیف متوقع نہیں ہے۔ پیر کو دوپہر تک بادلوں اور دھند کے باعث آلودگی کے ذرات نچلی سطح پر رہے۔
Published: undefined
دہلی-این سی آر میں آلودگی کی سطح بڑھنے سے دل اور سانس کے مریضوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آلودگی کے ذرات سردی کے ساتھ مل کر مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں۔
ادھر، قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) اور پڑوسی خطے میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ کمیشن نے متعلقہ ریاستوں کے عہدیداروں کے ساتھ دہلی اور اطراف کے علاقوں کی ہوا کے معیار کے سلسلے میں ایک ہنگامی میٹنگ کی ، جس میں کارروائی کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Published: undefined
مرکزی وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے پیر کے روز جاری ہونے والی ریلیز کے مطابق، میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جی آر اے پی (گریڈڈ ایسنسیشل ایکشن پلان) کی دفعات کو نگرانی ٹیموں کی مناسب تعیناتی کے ذریعے سختی سے نافذ کیا جائے۔"
دہلی میں 9 جنوری کی شام سے اوسط اے کیو آئی (ایئر کوالٹی انڈیکس) میں آلودگی کی سطح میں اچانک اضافے کے پیش نظر، این سی آر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے فوری جائزہ لیا۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined