نئی دہلی: وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں آلودگی کےشدید کم ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ کیجریوال نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں کہا، ’دار الحکومت میں آلودگی میں شدید کمی آئی ہے۔ آلودگی میں کمی سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) اور دہلی پولیوشن کنٹرول بورڈ (دی پی سی بی) کی شائع رپورٹ میں جھلکتی ہے‘۔
Published: undefined
انہوں نے کہا سی پی ای سی کی پارلیمنٹ میں 2012 سے 2014 کے لیے شائع رپورٹ میں پی ایم 2.5 154 تھا جو 2016۔18 میں گھٹ کر 115 رہ گیا تھا۔ اس طرح فضائی آلودگی 25 فیصد کم ہوئی ہے۔
Published: undefined
مرکز کا شکریہ ادکرتے ہوئے کیجریوال نے کہا،’شمال۔مشرق اور شمال۔مغرب پیریفیرل ایکسپریس وے کی وجہ سے آلودگی کم ہوئی ہے اور اس کے لیے مرکز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا‘۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت آلودگی کو کم کرنے کے لیے مسلسل اقدام کر رہی ہے۔ وزیرا علیٰ نے کہا،’ اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالی اجائے تو 2012 سے 2014 کے دوران محض 12 دن ایسے تھے جب دہلی میں ہوا کا معیار بہتر تھا لیکن 2016 سے اب یہ اعدادوشمار 205 دن پر پہنچ گیا ہے‘۔
Published: undefined
کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے عوام آلودگی کے تعلق سے بے حد فکرمند ہیں اور ہم اپنے بچوں، بزرگوں اور بیمارافراد کی صحت کے تئیں سنجیدہ ہیں۔ دونوں بورڈ نے کہا ہے کہ گذشتہ تین برس میں آلودگی میں کافی کمی آئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined