قومی خبریں

گاڑی کا یہ کاغذ پیش نہ کیا تو پٹرول-ڈیزل نہیں دیا جائے گا! دہلی حکومت کا اعلان

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی دہلی میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگتا ہے، لہذا دہلی حکومت کی طرف سے سخت اقدامات لینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

پٹرول پمپ / Getty Images
پٹرول پمپ / Getty Images Indranil Aditya

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں 25 اکتوبر سے اگر درست آلودگی انڈر کنٹرول سرٹیفکیٹ (پی یو سی) پیش نہیں کریں گے تو آپ کو پٹرول پمپ سے ایندھن نہیں ملے گا۔ دہلی حکومت نے یہ فیصلہ آنے والے موسم سرما میں گاڑیوں کی آلودگی پر قابو پانے کے لیے لیا ہے۔ دہلی حکومت کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے ایک پریس کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔

Published: undefined

وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ سردیوں میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے 30 محکموں کے ساتھ موسم سرما کا ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ اسے کل وزیر اعلیٰ کیجریوال کے سامنے رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے عوام کے ساتھ دہلی حکومت کی کوششوں سے آلودگی کے لئے ذمہ دار ذرات ’پی ایم 10‘ میں 18 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ دہلی میں 15 نکاتی منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور اس کے لیے تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سی اے کیو ایم کی طرف سے نظر ثانی شدہ جی آر اے پی کو آج سے دہلی میں لاگو کیا جا رہا ہے۔ پیش گوئی کی بنیاد پر اس بار تین دن پہلے ہی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس لیے تمام محکمے چوکس رہیں گے۔

Published: undefined

گوپال رائے نے کہا کہ دہلی میں جی آر اے پی اور 15 نکاتی ایکشن پلان کے مناسب نفاذ کے لیے پیر سے دہلی سکریٹریٹ میں 24×7 وار روم کام کرے گا۔ این سی آر کے علاقوں میں جی آر اے پی کے نفاذ میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آتی ہے۔ ہم گرین دہلی ایپ کے ذریعے عوام کی شراکت میں اضافہ کریں گے۔

Published: undefined

وزیر ماحولیات نے کہا کہ دہلی میں گاڑیوں کی آلودگی کو روکنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے جاتے ہیں لیکن اگر آلودگی کی سطح بڑھ جاتی ہے تو ’پی یو سی‘ سرٹیفکیٹ کے بغیر پٹرول پمپ پر پٹرول نہیں دیا جانا چاہیے۔ دہلی حکومت اس کے لیے تیاری کر رہی ہے۔ مارچ میں ہم نے اس حوالے سے تجاویز طلب کی تھیں۔ 2 مئی کو تمام تجاویز آ چکی تھیں۔ 29 ستمبر کو ٹرانسپورٹ، ماحولیات، پولیس وغیرہ کے محکموں کے ساتھ میٹنگ کے بعد تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ دہلی کے پٹرول پمپوں پر 25 اکتوبر سے پی یو سی سرٹیفکیٹ کے بغیر پٹرول فراہم نہیں کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined