قومی خبریں

ایئر مارشل امرپریت سنگھ کو بنایا گیا فضائیہ کا چیف، وی آر چودھری کی لیں گے جگہ

امرپرتی سنگھ 30 ستمبر کو ایئر مارشل چیف کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری کی جگہ لیں گے جو اسی دن اپنی مدت کار مکمل کر کے سبکدوش ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر مارشل امرپریت سنگھ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ایئر مارشل امرپریت سنگھ، تصویر سوشل میڈیا

 

ہندوستانی فضائیہ کی کمان اب ایئر مارشل امریرپت سنگھ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے امرپریت سنگھ کو فضائیہ چیف مقرر کیا ہے، وہ وی آر چودھری کی جگہ لیں گے۔ اس وقت امرپریت سنگھ فضائیہ کے نائب سربراہ کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ امرپریت سنگھ 30 ستمبر کو ایئر چیف مارشل کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اسی دن ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری کی مدت کار ختم ہو رہی ہے اور وہ اس عہدہ سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

Published: undefined

ایئر مارشل امرپریت سنگھ کی پیدائش 27 اکتوبر کو سال 1964 میں ہوئی تھی۔ انھیں یکم فروری 2023 میں فضائیہ کے 47ویں ڈپٹی چیف کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ایئر مارشل نے فضائیہ میں اپنے کیریئر کی شروعات 1984 میں کی تھی، جس کے بعد وہ یکے بعد دیگرے کئی کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھتے گئے۔ امرپریت سنگھ کو فضائیہ کی جنگجو برانچ میں 21 دسمبر 1984 میں شامل کیا گیا تھا۔ نھوں نے مشرقی فضائی کمان میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر کی شکل میں کام کیا، جس کے بعد انھوں نے سنٹرل ایئر کمانڈ کی بھی ذمہ داری سنبھالی۔

Published: undefined

ایئر مارشل امرپریت سنگھ نے اپنے کیریئر میں کئی اہم ذمہ داریاں بخوبی نبھائی ہیں۔ وہ فلائٹ کمانڈر، مگ27- اسکواڈرن کے کمانڈنگ افسر کے ساتھ ہی ایک ایئر بیس کے ایئر آفیسر کمانڈنگ بھی رہے ہیں۔ وہ قومی پرواز ٹیسٹ مرکز میں پروجیکٹ ڈائریکٹر (فلائٹ ٹیسٹ) بھی تھے اور انھیں ہلکے جنگجو طیارہ، تیجس کے فلائٹ ٹیسٹ کا کام سونپا گیا تھا۔ ایئر مارشل امرپریت سنگھ نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، ویلنگٹن میں ڈیفنس سروس اسٹاف کالج اور قومی ڈیفنس کالج سے پڑھائی کی۔ ایئر مارشل امرپریت سنگھ کو ان کے کیئر میں کئی میڈل بھی حاصل ہوئے۔ انھیں ’اَتی وششٹ سیوا میڈل‘ سے 2019 میں نوازا گیا، جس کے بعد انھیں سال 2023 میں ’پرم وششٹ سیوا میڈل‘ سے بھی سرفراز کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined