ایئر انڈیا کی ممبئی-نیویارک پرواز کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے منگل کی صبح ایرانی ہوائی ایریا سے واپس لوٹنا پڑا۔ نیویارک کے جے ایف کے ہوائی اڈے کے لیے جانے ولای پرواز اے آئی-119 نے تقریباً 2.20 بجے پرواز بھری اور کچھ گھنٹوں کے بعد واپس لوٹ آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ میں کچھ تکنیکی مسائل تھے اور مسافروں و پائلٹ ٹیم کی سیکورٹی کو پیش نظر رکھتے ہوئے احتیاطی جانچ کے لیے طیارہ کو ممبئی واپس بلانے کا فیصلہ لیا گیا۔
Published: undefined
طیارہ آج صبح چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈہ (سی ایس ایم آئی اے) پر بحفاظت اترا اور تکنیکی جانچ کے لیے بھیج دیا گیا، جبکہ ایئر انڈیا افسران نے سبھی مسافروں کی دیکھ بھال کا انتظام کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ میں بیٹھے مسافروں کو جلد باہر نکالنے کے لیے ایک متبادل پرواز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انھیں ہوٹل میں رکنے، نئی پرواز کا متبادل فراہم کرنے، گاڑی اور کھانے وغیرہ کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined