پروازوں کو بم سے اڑانے کی فرضی دھمکیاں ملنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ دریں اثنا، منگل کو ایئر انڈیا کی 32 پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ پروازوں میں بم کی دھمکی کی اطلاع ملنے پر خوف وہراس پھیل گیا۔
Published: undefined
پروازوں میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد تمام پروازوں کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ تحقیقات کے بعد تمام دھمکیاں جعلی پائی گئیں اور پروازوں کا رخ اپنی منزل کی طرف موڑ دیا گیا۔ حالیہ ہفتوں میں، کمرشل ایئر لائنز اور ملک بھر میں متعدد اداروں کو بم کی جھوٹی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ ایئر لائنز کو موصول ہونے والی دھمکی آمیز کالوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
Published: undefined
سیکیورٹی ایجنسیوں نے پچھلے دو ہفتوں کے دوران 400 سے زیادہ دھوکہ دہی کی کالیں موصول ہونے کی اطلاع دی ہے، جس سے مسافروں کی حفاظت اور قومی سلامتی پر ممکنہ اثرات کے بارے میں بڑے پیمانے پر خدشات پیدا ہوئے ہیں۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ان بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے، این آئی اے کے سائبر ونگ نے ان غیر ملکی دھمکیوں کی کالوں کا ایک جامع تجزیہ شروع کر دیا ہے۔ تحقیقات ان کالز کے پیچھے محرکات کو سمجھنے اور ان کی صداقت کا اندازہ لگانے پر توجہ مرکوز کرے گی۔
Published: undefined
جعلی دھمکی آمیز کالوں پر سخت موقف اپناتے ہوئے، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے گزشتہ ہفتے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایک ایڈوائزری جاری کی، جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین اور ہندوستانی عدالتی ضابطہ کی دفعات کی تعمیل کریں۔ کہا گیا ہے کہ بم کی دھمکی والی پوسٹوں کو فوری طور پر ہٹانے کے لیے 'معقول کوششیں' کریں ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined