دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ (17 مئی) کو ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی-807 کی اے سی یونٹ میں آگ لگنے کے بعد یہ واپس لوٹ آئی، جس کے بعد پورے ایئرپورٹ پر مکمل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ اس پرواز میں 175 مسافر سوار تھے۔ پرواز نے جمعہ کی شام 6:38 بجے دہلی میں محفوظ لینڈنگ کی۔
Published: undefined
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ فلائٹ دہلی سے بنگلور جا رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ایئر لائن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مسافروں کے لیے بنگلورو جانے کے لیے متبادل انتظامات کیے گئے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق دہلی ایئرپورٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فلائٹ دہلی واپس آ گئی ہے اور بحفاظت لینڈ کر گئی ہے۔
Published: undefined
یہ لگاتار دوسرا واقعہ ہے جس میں ایئر انڈیا کے طیارے شامل ہیں۔ اس سے قبل جمعرات (16 مئی) کو دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو اپنی پرواز منسوخ کرنی پڑی۔ پونے ایئرپورٹ کے رن وے پر ایئر انڈیا کا طیارہ ٹگ ٹریکٹر سے ٹکرا گیا۔ اس پرواز میں 180 افراد موجود تھے اور تمام مسافروں کو بحفاظت پرواز سے باہر نکال لیا گیا۔ وہ پرواز ایئر انڈیا نے منسوخ کر دی تھی۔
Published: undefined
اس واقعے کے بعد تمام مسافر تقریباً 6 گھنٹے تک ایئرپورٹ پر پھنسے رہے۔ ایئر انڈیا نے کہا تھا کہ تمام مسافروں کو ان کا پورا کرایہ واپس کر دیا گیا ہے اور بین الاقوامی کنکشن والے مسافروں کے لیے پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس فلائٹ میں بیٹھے ایک مسافر نے بتایا، ’’جب پرواز ٹیک آف کے لیے رن وے کی طرف بڑھی تو طیارہ ٹگ ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ تمام مسافر ایک گھنٹے تک فلائٹ میں پھنسے رہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined