بتایا جاتا ہے کہ طیارہ بوئنگ 777کو دروازہ کھولنے کے دوران ایئر ہوسٹس نیچے گر ی تھی اور اس کی شناخت فلائٹ نگراں ہرشا لوبو کے طورپر ہوئی ہے ۔وہ ہوش وحواس میں ہے ، لیکن اسے شدید چوٹیں آئی ہیں۔طیارہ بی 777کا دروازہ زمین سے 30 فٹ اونچا بتایا گیا ہے۔
Published: undefined
ایئرانڈیا کا یہ طیارہ اے آئی 864صبح 7بجے دہلی روانہ ہونے والا تھا اور مسافروں کو سوار کرنے کے لیے جب ایئر ہوسٹس نے دروازہ ایل 5کھولا تاکہ دروازے پر زینہ لگایا جائے تو اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ نیچے گر گئی ،اس کا دایاں پاؤں ٹوٹ گیا ہے اور اسے شدید چوٹیں آئی ہیں۔اسے فوری طورپر ایمبولنس سے اسپتال لے جایا گیا ۔پرواز تاخیر سے دہلی روانہ ہوئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined