نئی دہلی: دہلی پولس کی اسپیشل سیل نے پاکستانی خفیہ ایجنسی (آئی ایس آئی) کے لئے جاسوسی کرنے اور اسے خفیہ دستاویزات مہیا کرانے کے الزام میں فضائیہ کے گروپ کیپٹن ارون ماروا (51) کو گرفتارکرلیا ہے۔
اسپیشل سیل کے ایک سینیئر افسر نے کل کیپٹن ماروا کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل آئی ایس آئی کی ایک ایجنٹ نے عام لڑکی کے بھیس میں کیپٹن ماروا سے رابطہ کیا تھا۔ اس کے بعد دونوں میں فون پر مسلسل چیٹنگ شروع ہوگئی تھی اور دونوں ایک دوسرے کو فحش پیغامات بھیجتے تھے۔ کیپٹن ماروا کو پوری طرح اپنے جال میں پھنسانے کے بعد ایجنٹ نے ان سےکئی خفیہ دستاویزات کا مطالبہ کیا اور انہوں نے چند خفیہ دستاویزات اس آئی ایس آئی ایجنٹ کو مہیا کرا دیئے۔
Published: 09 Feb 2018, 10:30 AM IST
ذرائع کے مطابق چند ہفتے قبل فضائیہ کے سینئر افسر کو اس معاملے کی اطلاع ملی تو انہوں نے کیپٹن ماروا کے خلاف اندرونی تحقیقات شروع کردی۔ تحقیقات کے دوران انہیں جاسوسی میں ملوث پائے جانے پر فضائیہ کے سینئر افسر نے دہلی پولس کمشنر امولیہ پٹنائک سے اس کی شکایت کی۔
پٹنائک نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اسپیشل سیل کو اس کی انکوائری سونپ دی۔ اسپیشل سیل نے معاملہ درج کرکے کیپٹن ماروا کو گرفتار کرلیا ہے۔ کیپٹن کو پانچ دن کی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔
Published: 09 Feb 2018, 10:30 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Feb 2018, 10:30 AM IST
تصویر: پریس ریلیز