بالاکوٹ ائیر اسٹرائیک میں شامل افسر اور وِنگ کمانڈر ابھینند نے ہنڈن ائیربیس پر پروگرام میں حصہ لیا۔ ہندوستانی فضائیہ کے قیام کی 87ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد تقریب میں انھوں نے ہوا میں اپنا ہنر دکھایا اور مگ بیسن ائیر کرافٹ اڑایا۔ اس دوران ان کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ب الاکوٹ ائیر اسٹرائیک کو انجام دینے والے سبھی جانباز ائیر فورس ڈے کے جشن کی تقریب میں موجود ہیں۔ اس دوران تین میراج-2000 طیارہ اور دو سکھوئی-30 ایم کے آئی طیارہ ایوینجر فارمیشن بھی اڑائے گئے۔
Published: 08 Oct 2019, 1:07 PM IST
ہنڈن ائیر بیس پر ائیر فورس ڈے پریڈ میں فضائیہ سربراہ ائیر چیف مارش راکیش کمار سنگھ بھدوریا اور بری فوجی سربراہ جنرل بپن راوت بھی شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ ائیر فورس کے پروگرام میں ماسٹر بلاسٹر کے لقب سے مشہور سچن تندولکر بھی پہنچے۔ واضھ رہے کہ سچن کو 83ویں ائیر فورس ڈے پر گروپ کیپٹن بنایا گیا تھا۔
Published: 08 Oct 2019, 1:07 PM IST
ائیر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے اس موقع پر کہا کہ "ملک کے ذریعہ ہم پر کیے گئے بھروسے اور دی گئی حمایت کے لیے ہم شکرگزار ہیں۔ پڑوس میں موجودہ ماحول فکر انگیز ہے۔ پلوامہ حملہ دفاعی اداروں کے لیے لگاتار خطرے کی یاد دلاتا ہے۔"
Published: 08 Oct 2019, 1:07 PM IST
ائیر شو میں پہلی بار دنیا کے سب سے خطرناک جنگی ہیلی کاپٹر اپاچے نے بھی اپنا دم دکھایا۔ یہاں چنوک ہیلی کاپٹرس بھی دیکھے گئے۔ انھیں بھی پروگرام میں پہلی بار شامل کیا گیا تھا۔ حالانکہ ملک میں بنے جنگی طیارہ تیجس نے لوگوں کا دل جیت لیا۔ اس نے تقریباً 2 منٹ تک کرتب دکھائے جسے دیکھ کر سبھی حیرت زدہ رہ گئے۔
Published: 08 Oct 2019, 1:07 PM IST
واضح رہے کہ بالاکوٹ ائیر اسٹرائیک کے بعد بھی وِنگ کمانڈر ابھینندن نے مگ طیارہ سے ہی پاکستان کے ایف-16 کو مار گرایا تھا، جو کہ ٹیکنالوجی کے معاملے میں مگ سے کافی آگے تھا۔
Published: 08 Oct 2019, 1:07 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Oct 2019, 1:07 PM IST