آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس (اے آئی ایم ٹی سی) نے ڈیزل سے چلنے والی درمیانی اور بھاری گاڑیوں کے دہلی میں داخلے پر پابندی کے حکم کی مخالفت کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
آل انڈیا ٹرانسپورٹ کانگریس کے چیئرمین کے. ایس اٹوال نے کہا کہ دہلی حکومت کے تغلقی فرمان کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے دارالحکومت دہلی بھیجے گئے تقریباً 150 ٹرک دہلی سرحد پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پابندی کے باعث ممبئی، چنئی، کولکاتہ وغیرہ جیسے بڑے شہروں سے سامان لے کر دہلی آنے والے تقریباً ایک ہزار ٹرک اگلے ایک ہفتے تک دہلی کی سرحد پر پھنس جائیں گے۔
Published: undefined
مسٹر اٹوال نے کہا کہ لمبی دوری کے سامان ڈھونے والے ٹرک صرف ڈیزل پر ہی چلتے ہیں کیونکہ حکومت نے ان گاڑیوں کو سی این جی یا الیکٹرک موڈ پر چارج کرنے کا کوئی انتظام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکم سے دارالحکومت دہلی میں بہت سی اشیاء کی قلت ہو جائے گی اور لوگوں کو شادی بیاہ اور تہواروں کے سیزن میں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور دہلی کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ جائے گا اور لوگ ہمسایہ ریاستوں سے خریداری کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined