قومی خبریں

اویسی کی پارٹی کو مہاراشٹر انتخابات میں عوام نے نکارا، 162 ووٹوں سے صرف ایک سیٹ جیتی

اویسی کی پارٹی کے مفتی محمد اسماعیل مالیگاؤں سنٹرل سیٹ سے جیت گئے لیکن وہ بھی بہت کم فرق سے۔ مفتی محمد اسماعیل نے 109653 ووٹ حاصل کیے۔ ساتھ ہی ان کی جیت کا فرق صرف 162 ووٹوں کا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج آ چکے ہیں۔ ان انتخابات  میں مہایوتی کی شاندار کارکردگی رہی ۔اسد الدین اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم نے مہاراشٹر میں 14 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے، جن میں سے وہ صرف ایک سیٹ جیت سکے۔

Published: undefined

اے آئی ایم آئی ایم کے مفتی محمد اسماعیل مالیگاؤں سنٹرل سیٹ سے جیت گئے لیکن وہ بھی بہت کم فرق سے۔ مفتی محمد اسماعیل نے 109653 ووٹ حاصل کیے۔ ساتھ ہی ان کی جیت کا فرق صرف 162 ووٹوں کا تھا۔ انہوں نے انڈین سیکولر لارجسٹ اسمبلی پارٹی آف مہاراشٹر کے امیدوار آصف شیخ رشید کو شکست دی۔ انہیں 109491 ووٹ ملے۔ مالیگاؤں سنٹرل سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے نہال احمد 9624 ووٹ لے کر تیسرے اور کانگریس کے اعجاز بیگ کو 7527 ووٹ ملے۔

Published: undefined

اے آئی ایم آئی ایم کے معروف رہنما  امتیاز جلیل اورنگ آباد مشرقی سیٹ سے ہار گئے۔ بی جے پی کے اتل ساوے نے جلیل کو صرف 2161 ووٹوں سے شکست دی۔ اتل ساوے کو 93274 ووٹ ملے جبکہ جلیل کو 91113 ووٹ ملے۔ وہیں وارث پٹھان بھیونڈی ویسٹ سیٹ سے پانچویں نمبر پر رہے۔ انہیں صرف 15800 ووٹ ملے۔ یہاں بی جے پی کے جیتنے والے امیدوار مہیش پربھاکر چوگولے کو 70172 ووٹ ملے ہیں۔ ووٹ فیصد کی بات کریں تو اے آئی ایم آئی ایم کو صرف 0.85 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined