ممبئی: لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں سامنے آنے والے رحجانات سے واضح ہوگیا ہے کہ ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح کانگریس اور این سی پی کو زبردست نقصان پہنچا ہے جبکہ عروس البلاد ممبئی کی سبھی چھ نشتس این ڈی اے کی جھولی میں جاتی نظرآرہی ہیں، لوک سبھا الیکشن میں ایک بھی امیدوار نہ کھڑا کرنے کے باوجود وزیراعظم نریندر مودی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی مہم چلانے والے مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) سربراہ راج ٹھاکرے کی مذکورہ مہم ناکام نظر آرہی ہے۔
Published: undefined
انتخابی نتائج پر اَپ ڈیٹ رہنے کے لیے یہاں کلک کریں لوک سبھا انتخابی نتائج 2019
Published: undefined
کانگریس اور این سی پی اتحاد کو پرکاش امبیڈکر کی قیادت میں ونچت بہوجن اگاری (وی بی اے) نے زبردست نقصان پہنچایا اور مہاراشٹر کے دیہی علاقوں میں ووٹوں کی تقسیم درج کی گئی، اورنگ آباد سے اگاڑی اور مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار اور ایم آئی ایم کے امیدوار امتیاز جلیل شیوسینا امیدوار سے بھاری ووٹوں سے آگے ہیں۔ کانگریس کے صدراور سابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان شکست سے دوچار ہیں، ناندیڑ حلقہ ان کا گڑھ ہے اور ان کے والد شنکر راﺅ چوہان بھی یہیں سے کامیاب ہوتے رہے ہیں۔
Published: undefined
ملک میں اترپردیش کے بعد لوک سبھا کی 48 نشستوں والی دوسری بڑی ریاست مہاراشٹر میں 41 حلقوں میں کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے اور کانگریس اور این سی پی کو صرف سات نشستیں مل رہی ہیں۔ ممبئی جیسے کاسموپولیٹن شہر میں بی جے پی۔شیوسینا اتحاد نے ایک بار پھر چھ سیٹوں پرقبضہ کرلیا، کیونکہ رحجان میں فی الحال ووٹوں کا اتنا فاصلہ ہے کہ این ڈی اے کی کامیابی یقینی نظر آرہی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ عروس البلاد ممبئی کی چھ پارلیمانی نشستوں سمیت مہاراشٹر کی 48 پارلیمانی نشستوں پر ہوئے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا آغاز آج یہاں سخت حفاظتی بندوبست میں صبح 8 بجے سے عمل میں آیا۔ ممبئی میں چھ نشستوں کی گنتی کے تین مراکز بنائے گئے ہیں جس میں این ایس ای گراونڈ، گورے گاﺅں، وکھرولی ادیانچل اسکول اور سیوڑی کے ویئر ہاوس شامل ہیں۔
Published: undefined
ممبئی پولس نے حفاظتی انتظامات کے لئے1500 سے زائد سی آر پی ایف سمیت ریاستی و مرکزی پولس کے اسلحہ بردار جوانوں کو تعینات کیا ہے۔ ٹرافک کے نظام کے لئے علاحدہ انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ ای وی ایم مشینوں پر ہونے والی گنتی کا آغاز عمل میں آچکا ہے لیکن اب تک کوئی ناخوشگوار واقع کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز