قومی خبریں

عام انتخابات میں تمل ناڈو، پڈوچیری کی تمام 40 سیٹیں جیتنے کا ہدف: اسٹالن

ایم کے اسٹالن نے پارٹی کارکنوں سے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں تمام 40 سیٹوں (تمل ناڈو کی 39 اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کی ایک) پر فتح کے لیے کام کرنے کی اپیل کی

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ تمل ناڈو ایم کے اسٹالن / آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعلیٰ تمل ناڈو ایم کے اسٹالن / آئی اے این ایس

 
DL_JR

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے اتوار کو پارٹی کارکنوں سے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں تمام 40 سیٹوں، جن میں تمل ناڈو کی 39 سیٹیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کی ایک سیٹ شامل ہے، فتح کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ڈی ایم کے کے ضلع سکریٹریوں، وزراء اور بوتھ ایجنٹس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ڈی ایم کے زیرقیادت لوک سبھا انتخابات میں تمل ناڈو اور پڈوچیری کی تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے۔

Published: undefined

اسٹالن نے کہا کہ حزب اختلاف کی قیادت میں انڈیا اتحاد، جس میں مختلف ریاستوں کی حکمران جماعتوں اور مضبوط علاقائی پارٹیوں پر مشتمل ہے، تشکیل دیا گیا ہے تاکہ بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکا جا سکے اور یہ ضروری ہے کہ انڈیا بلاک آل انڈیا سطح پر آنے والے لوک سبھا انتخابات کے دوران کام کرے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی مرکز میں حکومت نہیں بنائے گی۔ چونکہ یہ بات بڑے پیمانے پر زیر بحث ہے کہ انتخابات کے بعد اگلی حکومت انڈیا بلاک کی ہوگی اور اس سے ہماری ذمہ داری، فرض اور عزم میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کے نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاری چھ ماہ قبل بوتھ کمیٹیاں بنا کر شروع کر دی تھی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہمیں انتخابات میں تمام 40 سیٹیں ملیں۔

Published: undefined

اسٹالن نے کہا کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ہم نے 40 میں سے 39 سیٹیں جیتی تھیں، لیکن اس بار ہمیں تمام 40 سیٹیں جیتنی ہیں اور انڈیا بلاک کو پورے ملک میں اسی طرح جیتنا چاہیے جیسے اس نے تمل ناڈو میں جیتا تھا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ الیکشن جیتنے کے لیے بھرپور محنت کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined