دہلی سمیت کئی ریاستوں میں کورونا کے تازہ معاملوں میں اضافہ کا رجحان نظر آ رہا ہے اور اس کو لے کر حکومت کی فکر بڑھ گئی ہے۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے بیس ہزار سے زیادہ نئے معاملہ سامنے آ ئے ہیں اور 65 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے۔واضح رہے اس وقت ریاست کیرالہ سے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں ۔
Published: undefined
کورونا کے معاملوں میں اضافہ کے رجحان میں سب سے فکر اس بات کی ہے کہ کورونا وبا کی آر ویلیو بڑھ رہی ہے۔ کورونا سے متاثر ایک مریض جتنے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے اس کو آر ویلیو کہا جاتا ہے یعنی اگر ایک مریض ایک شخص کو وائرس دیتا ہے تو اس کی آر ویلیو آر1 ہوگی اور اگر دو افراد کو اس کی وجہ سے بیماری ہوتی ہے تو اس کی آر ویلیو 2 ہو گی۔
Published: undefined
دہلی ایمس کے ڈاریکٹر رندیپ گلیریا نے ملک میں کورونا کے تازہ معاملوں میں بڑھتی رفتار پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ ’’ہندوستان میں کورونا کی آر ویلیو بڑھ رہی ہے اور یہ تشویش کا پہلو ہے اور حال ہی میں آشاریہ نو چھہ سے بڑھ کر اس کی آ ر ویلیو کا ایک ہو جانا فکر کی بات ہے اور ملک کے کچھ حصوں میں جس طرح معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس میں حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے ڈاکٹر حضرات کا کہا ہے کہ کورونا کو لے کر جس طرح پورے ملک میں لاپروائی برتی جا رہی ہے اس کی وجہ سے تیسری لہر کے آنے میں دیر نہیں لگے گی ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز