نئی دہلی: حکومت نے آج کہا کہ راجدھانی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے سرورز پر سائبر حملے کے سلسلے میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کے سوال کے جواب میں یہ معلومات دی۔
Published: undefined
اجے مشرا ٹینی نے کہا کہ ایمس سرور کا آپریشن اور سیکورٹی ایمس کے ماہرین کرتے ہیں۔ 23 نومبر کو ہونے والے اس سائبر حملے کے بعد سرور متاثر ہوا تھا اور اب سرور معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔ اس معاملے میں دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ادھیر چودھری نے اس کے پیچھے چین اور ہانگ کانگ کے ہیکروں کے رول کے بارے میں پوچھا تھا، جس پر اجے مشرا نے کوئی جواب نہیں دیا اور کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں اس کی جانچ کر رہی ہیں۔
Published: undefined
ایک رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کے انٹیلی جنس اور اسٹریٹجک آپریشن یونٹ (انٹیلی جنس فیوژن اور اسٹریٹجک آپریشنز یونٹ) نے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو خط لکھ کر ایمس کے سرور پر سائبر حملے کے لئے چین اور ہانگ کانگ کے کچھ ای میل آئی ڈی کے آئی پی ایڈریس کے بارے میں انٹرپول سے معلومات حاصل کرنے کی درخواست کی ہے۔
Published: undefined
سائبر اٹیک کی وجہ سے ایمس کا سرور ڈاؤن ہو گیا تھا اور اسے معمول پر لانے میں کافی وقت لگا۔ ایک اور سوال کے جواب میں اجے مشرا نے کہا کہ ملک میں سائبر سیکورٹی سے متعلق ٹریننگ کے لیے 27 ہزار سے زیادہ افسران نے رجسٹریشن کرایا ہے جبکہ 7 ہزار سے زیادہ لوگوں کو تربیت کے بعد سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز