چنئی: اے آئی اے ڈی ایم کے کی قیادت کے تنازعہ کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے 11 جولائی کو منعقد ہونے والے جنرل کونسل کے اجلاس کو جائز قرار دیتے ہوئے ای پلانی سوامی کو پارٹی کے عبوری جنرل سکریٹری کے عہدے پر برقرار رہنے کی اجازت دی ہے۔ عدالت عظمی نے مدراس ہائی کورٹ کی بنچ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی او پنیرسیلوم کی عرضی کو خارج کر کے انہیں جھٹکا دیا ہے۔
Published: undefined
دنیش ماہیشوری اور رشی کیش رائے کی سپریم کورٹ کی بنچ نے جمعرات (23 فروری) کو یہ فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ای پی ایس دھڑے کے حامیوں نے چنئی میں جم کر جشن منایا۔ حامیوں نے سڑکوں پر نکل کر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور آتش بازی بھی کی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ 11 جولائی کو اے آئی اے ڈی ایم کے کی جنرل کونسل نے ای پلانی سوامی کو پارٹی کا عبوری جنرل سکریٹری مقرر کیا تھا۔ اجلاس میں کوآرڈینیٹر کے عہدے کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ قبل ازیں کوآرڈینیٹر کا عہدہ او پنیرسیلوم (او پی ایس) کے پاس تھا۔
Published: undefined
اجلاس میں جنرل سکریٹری کے عہدے کو بحال کرنے اور پارٹی کے پرائمری ممبران کو جنرل سکریٹری کے انتخاب کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس اجلاس میں ای پی ایس دھڑے نے او پنیرسیلوم اور ان کی حمایت کرنے والے لیڈروں کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔
Published: undefined
سپریم کورٹ کا فیصلہ ایروڈ ایسٹ ضمنی انتخاب سے عین قبل آیا ہے، جو اے آئی اے ڈی ایم کے کے لیے بہت اہم ہے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کو 2019 کے پارلیمانی انتخابات کے بعد سے اندرونی جھگڑوں اور کم ہوتی حمایت کی وجہ سے کئی دھچکے لگے ہیں۔ تاہم اب پارٹی کے حوالے سے آنے والے فیصلہ کے بعد زمینی سطح پر ای پی ایس کی جیت کو اے آئی اے ڈی ایم کے کی جیت سمجھا جائے گا یا نہیں یہ بعد میں معلوم چلے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز