اتر پردیش اسمبلی انتخاب سے قبل بی جے پی میں بھگدڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ پارٹی بھلے ہی یوپی انتخاب میں جیت کا دعویٰ کر رہی ہو لیکن جس طرح سے وزراء اور اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں، اس سے تو یہی لگتا ہے کہ بی جے پی کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں پارٹی کے کئی بڑے لیڈر پارٹی کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ جمعرات کو تیسرا جبکہ اب تک نویں بی جے پی لیڈر کا استعفیٰ سامنے آ گیا ہے۔ ’آج تک‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اوریا سے بدھونا رکن اسمبلی ونے شاکیہ اور یوگی حکومت میں آیوش وزیر دھرم سنگھ سینی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دھرم سنگھ سینی سوامی پرساد موریہ کے بے حد قریبی ہیں۔ دونوں نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بدھ کو ہی ونے شاکیہ نے بی جے پی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ سوامی پرساد موریہ جہاں کہیں گے وہاں جائیں گے۔
Published: undefined
ونے شاکیہ نے استعفیٰ کے ساتھ ساتھ بی جے پی صدر جے پی نڈا کو ایک خط بھی لکھا ہے۔ اس خط میں انھوں نے یوگی حکومت پر خوب حملہ بولا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ یوگی حکومت کے دور میں دلت، پسماندوں اور اقلیتی طبقہ کے لیڈروں اور عوامی نمائندوں کو کوئی توجہ نہیں دی گئی اور نہ انھیں مناسب عزت دی گئی۔ شاکیہ نے حکومت پر دلتوں، کسانوں کو نظر انداز کرنے کے بھی الزامات عائد کیے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ سوامی پرساد موریہ استحصال اور متاثرین کی آواز ہیں، وہ ہمارے لیڈر ہیں، میں ان کے ساتھ ہوں۔
Published: undefined
اس سے قبل آج شکوہ آباد سے بی جے پی رکن اسمبلی مکیش ورما نے استعفیٰ دے دیا۔ شکوہ آباد کے رکن اسمبلی نے بھی سوامی پرساد موریہ، دارا سنگھ چوہان سمیت دیگر اراکین اسمبلی کی طرح اپنے خط میں لکھا ہے کہ بی جے پی حکومت میں دلت، پسماندہ اور اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے لیڈروں کو توجہ نہیں دی گئی۔ حکومت میں کسانوں، بے روزگاروں اور چھوٹے کاروباریوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ورما نے کہا ہے کہ سوامی پرساد موریہ ان کے لیڈر ہیں۔ مکیش ورما نے بھی بی جے پی کی ابتدائی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیا ہے۔
Published: undefined
آئیے دیکھتے ہیں کہ آج جن اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دیا، ان سے پہلے مزید کن لیڈروں نے بی جے پی کو خیر باد کہا۔
بدایوں ضلع کے بلسی سے رکن اسمبلی رادھا کرشن شرما
سیتاپور سے رکن اسمبلی راکیش راٹھوڑ
بہرائچ کے نانپارا سے رکن اسمبلی مادھوری ورما
سنت کبیر نگر سے بی جے پی رکن اسمبلی جے چوبے
سوامی پرساد موریہ، کابینہ وزیر
بھگوتی ساگر، رکن اسمبلی بلہور کانپور
برجیش پرجاپتی، رکن اسمبلی
روشن لال ورما، رکن اسمبلی
اوتار سنگھ بھڈانا، رکن اسمبلی
دارا سنگھ چوہان، کابینہ وزیر
مکیش ورما، رکن اسمبلی
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined