لوک سبھا انتخاب کو اب زیادہ دن نہیں رہ گئے ہیں۔ سبھی پارٹیاں انتخابی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس درمیان شرد پوار کو الیکشن کمیشن نے زوردار جھٹکا دیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اجیت پوار گروپ کو اصل این سی پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) قرار دے دیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ سبھی ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے اور ساتھ ہی شرد پوار کو نئی پارٹی تشکیل دینے کے لیے تین نام پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ نام بدھ کی شام 4 بجے تک دینے ہوں گے۔
Published: undefined
انتخابی کمیشن نے اپنے فیصلہ میں صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ اجیت پوار گروپ کے پاس این سی پی کا نام اور انتخابی نشان استعمال کرنے کا اختیار ہے۔ یعنی شرد پوار این سی پی سے تو دستبردار ہوئے ہی، انتخابی نشان بھی ان کے ہاتھ سے چلا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ این سی پی کی لڑائی شرد پوار گروپ اور اجیت پوار گروپ کے درمیان گزشتہ 6 مہینوں سے زیادہ مدت سے چل رہی ہے۔ اس درمیان تقریباً 10 سماعتیں ہوئیں جس کے بعد انتخابی کمیشن نے این سی پی تنازعہ کا نمٹارا کرتے ہوئے اجیت پوار گروپ کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ کمیشن نے اپنے فیصلے میں عرضی کے رکھ رکھاؤ سے متعلق مقررہ جانچ پر عمل کیا، جس میں پارٹی آئین کے اہداف اور مقاصد کی جانچ، پارٹی آئین کی جانچ اور تنظیمی و قانونی دونوں اکثریت کی جانچ شامل تھے۔
Published: undefined
انتخابی کمیشن کے مطابق شرد پوار گروپ وقت پر اکثریت ثابت نہیں کر سکا، اس کے سبب چیزیں ان کے حق میں نہیں گئیں۔ مہاراشٹر کی راجیہ سبھا کی 6 سیٹوں کے لیے انتخاب کی مدت کار کو دھیان میں رکھتے ہوئے شرد پوار گروپ کو الیکشن کنڈکٹ ایکٹ 1961 کے اصول 39اے اے پر عمل کرنے کے لیے خصوصی رعایتیں دی گئی ہیں۔ انھیں 7 فروری کی شام تک نئی پارٹی تشکیل دینے کے لیے 3 نام دینے کو کہا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز