چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخاب رواں سال کے آخر میں کرائے جائیں گے اور اس سے پہلے کانگریس نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سینئر پارٹی لیڈر ٹی ایس سنگھ دیو کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کے روز چھتیس گڑھ کو لے کر کانگریس اعلیٰ کمان کی دہلی میں میٹنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد ریاست کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل اور ٹی ایس سنگھ دیو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش پر پہنچے تھے۔
Published: undefined
کانگریس کے اس فیصلہ کی جانکاری کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی دی ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے جی نے ٹی ایس سنگھ دیو جی کو چھتیس گڑھ کا نائب وزیر اعلیٰ بنائے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’وہ کانگریس کے وفادار رہنما اور قابل منتظم ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر ان کی خدمات سے ریاست کو بہت فائدہ ہوگا۔‘‘
Published: undefined
اپنے ٹوئٹ کے آخر میں کے سی وینوگوپال نے عوام سے چھتیس گڑھ اسمبلی انتخاب میں کانگریس کو کامیاب بنانے کی اپیل بھی کی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے ’’ہمیں یقین ہے کہ چھتیس گڑھ کے لوگ کھڑگے جی اور راہل گاندھی جی کی قیادت میں کانگریس کو زبردست اکثریت کے ساتھ دوبارہ منتخب کریں گے۔‘‘
Published: undefined
ٹی ایس سنگھ دیو کو نائب وزیر اعلیٰ مقرر کیے جانے کے بعد چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے انھیں مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں بھوپیش بگھیل نے لکھا ہے کہ ’’ہیں تیار ہم۔ مہاراج صاحب کو نائب وزیر اعلیٰ کی شکل میں ذمہ داری دیے جانے کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ 2018 کے اسمبلی انتخاب میں بھوپیش بگھیل اور ٹی ایس سنگھ دیو کی جوڑی نے کانگریس کو اقتدار دلانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined