قومی خبریں

یومِ آزادی کے پیش نظر خفیہ محکمہ الرٹ، وی وی آئی پی کی سیکورٹی معاملہ پر ہوئی اہم میٹنگ

میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی پر بھی تبادلہ خیال ہوا، خفیہ محکمہ نے سبھی متعلقہ محکموں، سیکورٹی ایونٹس اور تمام افواج سے ہر طرح کی معلومات طلب کی ہے۔

لال قلعہ، تصویر آئی اے این ایس
لال قلعہ، تصویر آئی اے این ایس 

یومِ آزادی یعنی 15 اگست کے پیش نظر سبھی ریاستوں میں سیکورٹی کو لے کر میٹنگوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔ آج راجدھانی دہلی میں بھی ایک انتہائی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سیکورٹی سے متعلق کئی امور پر اعلیٰ سطح کے افسران نے تبادلہ خیال کیا۔ اس میٹنگ میں این ایس جی، ایس پی جی، آئی بی، فوج اور دہلی پولیس کے بڑے افسران نے شرکت کی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میٹنگ میں وی وی آئی پی، یعنی انتہائی اہم شخصیات کی سیکورٹی کو لے کر تجزیہ کیا گیا۔ ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں کے مطابق دہشت گردانہ حملے جیسے کسی بھی واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس فورس کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی اور ہر طرح سے محتاط رہنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی کو لے کر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس معاملے میں خفیہ محکمہ نے اس سے جڑے متعلقہ محکموں، سیکورٹی یونٹس، تمام افواج سے مکمل جانکاری طلب کی ہے۔ پی ایم مودی کی سیکورٹی اس وقت بہت سخت بھی ہے اور ان سے ملاقات کرنے والے سبھی لوگوں پر مستعدی کے ساتھ نظر رکھی جا رہی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان دہلی پولیس نے راجدھانی میں یوم آزادی پر سیکورٹی کے مدنظر پیرا گلائیڈر، پیرا موٹرس، ہینگ گلائیڈر، کواڈکوپٹر اور مائیکرولائٹ طیارہ کی پرواز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دہلی پولیس نے یہ حکم نامہ 2 اگست کو جاری کیا اور 15 دنوں کے لیے ان سبھی پر پابندی لگانے کی بات کہی ہے۔ یعنی آئندہ 16 اگست تک یہ پابندی نافذ العمل رہے گی۔ پولیس کے طمابق حکم کی تعمیل نہیں کرنے پر ’بھارتیہ نیائے سنہیتا‘ 2023 کی دفعہ 223 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined