قومی خبریں

آگرہ: انتظار ہوا ختم، شرد پورنیما پر رات کی چاندنی میں کریں 'تاج محل' کا دیدار

شرد پورنیما پر 15 سے 19 اکتوبر تک اس مرتبہ 4 دن ہی رات میں 'تاج' کا نظارہ کیا جا سکے گا۔ 18 اکتوبر کو جمعہ ہونے سے تاج محل بند رہے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تاج محل (فائل)، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تاج محل (فائل)، تصویر آئی اے این ایس

 

 شرد پورنیما پر چاند کی ٹھنڈی شعاعیں جب تاج محل کی پچّی کاری میں جڑے قیمتی پتھروں پر پڑیں گی تو وہ چمکیں گے۔ تاج محل کے قدردان اس نظارے کو دیکھنے کے لیے پورے سال انتظار کرتے ہیں۔ جب پچّی کاری میں جڑے قیمتی پتھر اپنی چمک بھکیریں گے تو اسے دیکھنے والے سیاح ہمیشہ کی طرح اس بار بھی واہ واہ کر اٹھیں گے۔ شرد پورنیما پر 15 سے 19 اکتوبر تک اس مرتبہ 4 دن ہی رات میں تاج دیکھا جاسکے گا۔ 18 اکتوبر کو جمعہ ہونے سے تاج محل بند رہے گا اور رات میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

Published: undefined

تاج محل 1984 سے قبل شرد پورنیما پر رات بھر کھلا رہتا تھا۔ اس دوران میلہ جیسا نظارہ رہا کرتا تھا۔ خاص مقبرے پر سیاحوں کے اترنے کے لیے رولنگ ہٹا کر لکڑی کے سلیپر وغیرہ سے ریمپ بنایا جاتا تھا۔ سیڑھیوں سے سیاح اوپر جاتے تھے اور ریمپ سے نیچے اترا کرتے تھے۔

ہوٹل اینڈ ریسٹورینٹ ایسو سی ایشن کے صدر راکیش چوہان کہتے ہیں کہ اس وقت تاج گنج، جمنا کنارہ روڈ اور ایم جی روڈ کے ہوٹلوں میں کمرے کم پڑنے پر ٹنٹ لگا کر روشنی کا انتظام کیا جاتا تھا۔ پولیس کی غیر مستقل چوکی بنائی جاتی تھی، جس میں سینئر افسران موجود رہتے تھے۔

Published: undefined

تحفظاتی وجوہات سے 1984 سے 2004 تک رات میں تاج کا دیدار بند رہا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر نومبر 2004 سے تاج محل کا رات میں دوبارہ دیدار شروع ہوا لیکن کچھ پابندیاں لگ گئیں۔ ماہ میں پورنیما پر 5 دن (پورنیما سے دو دن قبل اور اور دو دن کے بعد تک) رات میں 'تاج' دیکھا جاسکتا ہے۔

تاج محل کے سینئر کنزرویشن اسسٹنٹ پرنس واجپئی نے بتایا کہ شرد پورنیما 17 اکتوبر کو ہے۔ اس مرتبہ رات میں تاج محل دیکھنے کے دنوں میں جمعہ پڑ جانے کی وجہ سے ایک دن کم ہو کر 5 کی جگہ 4 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

حال میں ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 400 سیاح تاج محل کا رات میں دیدار کر سکتے ہیں۔ 50-50 سیاحوں کے بیچ کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک آدھا آدھا گھنٹے کے سلاٹ میں اس یادگار میں داخلہ دیا جاتا ہے۔ اس کے لیے اے ایس آئی کی ویب سائٹ سے آن لائن ٹکٹ ایک دن قبل تک بُک کی جا سکتی ہے۔ غیر ملکی سیاحوں کا ٹکٹ 750 روپے، ہندوستانی سیاح کا 510 روپے اور بچوں کا ٹکٹ 500 روپے ہے۔ مہتاب باغ واقع تاج محل ویو پوائنٹ سے بھی تاج کا رات میں نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

تاج محل کے دیدار کے لیے ویب سائٹ پر جاکر ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔ asi.payumoney.com یا www.asiagracircle.in پر آپ اپنا ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined