قومی خبریں

آگرہ: بس ہائی جیک کرنے والوں اور پولیس کے مابین تصادم، ایک ملزم زخمی

پولیس کے مطابق تھانہ فتح آباد علاقہ میں چیکنگ کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور جوابی کارروائی میں ایک ملزم کے پیر میں گولی لگی ہے، جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آگرہ: بس کو اغوا کرنے والے افراد اور پولیس کے مابین جمعرات کی صبح تصادم ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ فتح آباد علاقہ میں چیکنگ کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور جوابی کارروائی میں ایک ملزم کے پیر میں گولی لگی ہے، جبکہ دیگر ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ روز گڑگاؤں سے مدھیہ پردیش جا رہی بس کا مسافروں سمیت کچھ افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ بعد میں انکشاف ہوا کہ اغوا کار فنانس کمپنی کے لوگ ہیں اور بس کی قسط جمع نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے بس کو ضط کرنے کی کارروائی کی ہے۔ بعد میں بس کو یوپی کے اٹاوہ سے برآمد کر لیا گیا تھا۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق انکاؤنٹر میں زخمی ہونے والے شخص کا نام پردیپ گپتا ہے اور وہ بس ہائی جیک کرنے میں ملوث تھا۔ زخمی پردیپ کو پولیس کی طرف سے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے اعلی افسران اور کرائم برانچ کی ٹیم ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور دیگر ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ روز علی اصبح 3 بجے گڑگاؤں سے جھانسی، چھتر پور، پنّا کے لئے 34 مسافروں کو لے کر روانہ ہونے والی بین ریاستی پرائیویٹ بس کو آگرہ کے جنوبی بائی پاس کے آگے کچھ لوگوں نے اوور ٹیک کر کے اپنے قبضہ میں لیا تھا۔ کار سوار لوگوں نے کہا کہ وہ بس کو لے کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو اپنے ساتھ کار میں بیٹھا لیا اور ایک شخص بس کو چلا کر لے گیا۔ بس مسافروں کو اس کی کوئی اطلاع نہیں تھی، بعد میں بس کے مسافروں کو اتار کر دوسری بس کے ذریعے جھانسی بھیجا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined