کئی ریاستوں میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے ایک ہفتے بعد 24 جون کو اگنی پتھ اسکیم کے تحت ’اگنی ویر‘ بننے کے لیے رجسٹریشن کی کھڑکی کھل گئی۔ اگنی پتھ منصوبہ کے تحت سب سے پہلے ہندوستانی فضائیہ میں بھرتی کا عمل شروع ہوا ہے۔ فضائیہ نے اس سلسلے میں ٹوئٹر پر جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگنی ویر وایو‘ کے لیے درخواست کے لیے رجسٹریشن وِنڈو آج صبح 10 بجے سے کھلا۔ صبح 10 بجے سے شام 5.30 بجے تک تقریباً 3800 امیدواروں نے اگنی پتھ اسکیم کے لیے فضائیہ کی ویب سائٹ پر اگنی ویر وایو کے لیے رجسٹر کیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ فضائیہ کی انڈکشن ٹائم لائن کے مطابق پہلے مرحلہ میں 24 جون سے 5 جولائی تک اگنی ویر وایو کا رجسٹریشن ہوگا۔ 24 سے 31 جولائی تک آن لائن اسٹار امتحان (250 سنٹرس پر) کا انعقاد عمل میں آئے گا اور پھر 10 اگست کو دوسرے مرحلے کے لیے کال لیٹر بھیجا جائے گا۔ دوسرے مرحلہ میں 21 اگست سے 28 اگست تک فیز 2 چلے گا جو کہ اگنی ویر-وایو سلیکشن سنٹرس میں ہوگا۔ 29 اگست سے 8 نومبر تک طبی جانچ وغیرہ کا عمل انجام پائے گا۔ تیسرا مرحلہ ریزلٹ اور انرولمنٹ کا ہوگا۔ اس کے تحت یکم دسمبر 2022 کو پروویزنل سلیکٹ لسٹ جاری ہوگا۔ 11 دسمبر 2022 کو انرولمنٹ لسٹ اور کال لیٹر دیا جائے گا۔ 22 سے 29 دسمبر 2022 تک کا وقت انرولمنٹ کے لیے ہوگا، اور پھر 30 دسمبر 2022 سے کورس شروع ہو جائے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ 14 جون کو اگنی پتھ اسکیم پیش کرتے ہوئے حکومت نے کہا تھا کہ 17 سال 6 ماہ سے 21 سال (بعد میں زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 23 سال کر دی گئی، لیکن یہ صرف 2022 کے لیے ہی ہے) کی عمر تک کے نوجوانوں کو چار سال کی مدت کے لیے بھرتی کیا جائے گا جن میں سے 25 فیصد کو بعد میں مستقل سروس کے لیے رکھا جائے گا۔ اس کے بعد ملک کے کئی حصوں میں اس منصوبہ کے خلاف پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ نوجوانوں کی ناراضگی اس بات کو لے کر ہے کہ 75 فیصد فوجی چار سال بعد بے روزگار ہو جائیں گے، اور انھیں فوجیوں جیسی سہولیات بھی مہیا نہیں ہوگی۔ کئی اپوزیشن پارٹیوں اور فوجی ماہرین نے اس اگنی پتھ اسکیم کی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے مسلح افواج کی صلاحیتوں پر منفی اثر پڑے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز