ایک طرف اگنی پتھ اسکیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے، اور دوسری طرف اس اسکیم کے خلاف بھارت بند کا اثر بھی بڑے پیمانے پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ خصوصاً ریل آمد و رفت اس بھارت بند کے اثر سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اگنی پتھ منصوبہ کے خلاف چل رہے مظاہرے کو دیکھتے ہوئے انڈین ریلوے نے الگ الگ زون میں ملک بھر کی سینکڑوں ٹرینیں رد کر دی ہیں۔ ان ٹرینوں میں پیسنجر اور ایکسپریس سمیت مجموعی طور پر 539 ٹرینیں شامل ہیں جن کے پہیے 20 جون کو ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکے۔
Published: undefined
ریلوے اسٹیشنوں پر ان مظاہروں کے پیش نظر سخت سیکورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر آر پی ایف کمانڈو کی تعیناتی بھی ہوئی ہے۔ دراصل اگنی اسکیم کے خلاف ہو رہے مظاہروں میں مظاہرین نے ریلوے کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا ہے۔ بہار سمیت ملک کے کئی حصوں میں ٹرینوں میں آگ لگا دی گئی اور اسٹیشنوں پر توڑ پھوڑ کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ ایسے میں پیر کے روز بھارت بند کے دوران ریلوے نے احتیاطاً ریلوے اسٹیشنوں کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔
Published: undefined
بڑی تعداد میں ٹرینوں کو رد کیے جانے کے بعد کئی ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کو پریشان و بے حال دیکھا جا رہا ہے۔ راجدھانی دہلی کے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھی مسافروں کی حالت دگرگوں ہو رہی ہے۔ بہار کے نالندہ ضلع کے رہنے والے راہل اپنے کنبہ کے ساتھ تین دن سے ریلوے اسٹیشن پر ہی رہنے کو مجبور ہیں، کیونکہ جس ٹرین سے انھیں سفر کرنا ہے وہ گزشتہ تین دنوں سے روزانہ کینسل ہو رہی ہے۔ کئی سارے مسافر ریلوے اسٹیشن پر ہی ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
بہرحال، انڈین ریلوے کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق اگنی پتھ کو لے کر جاری ہنگامہ کے سبب آج صبح 8 بجے تک ملک بھر میں 539 ٹرینوں کو رد کیا گیا ہے جس میں 181 میل ایکسپریس اور 348 پیسنجر ٹرینیں شامل ہیں، جب کہ چار میل ایکسپریس اور 6 پیسنجر ٹرینوں کو جزوی طور پر رد کیا گیا ہے۔ ناردرن ریلوے کے مطابق دہلی کی 71 ٹرینوں کو آج یعنی 20 جون کو پوری طرح رد کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز