نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ اگنی پتھ یوجنا کے تحت تینوں خدمات میں چار سال مکمل کرنے والے اگنی ویروں کو سینٹرل پولیس فورس اور آسام رائفلز میں بھرتی کے معاملے میں ترجیح دی جائے گی۔ امت شاہ نے بدھ کو ایک ٹوئٹ میں اگنی پتھ یوجنا کو شروع کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ یوجنا ایک وژنری اور نوجوانوں کے مستقبل کو روشن بنانے کی سمت ایک قدم ہے۔
Published: undefined
امت شاہ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے چار سال مکمل ہونے پر سنٹرل پولیس فورس اور آسام رائفلز میں بھرتی کے معاملے میں اگنی ویروں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگنی پتھ یوجنا‘‘ نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے نریندر مودی جی کا ایک وژنری اور خوش آئند فیصلہ ہے۔ اسی تناظر میں آج وزارت داخلہ نے سینٹرل پولیس فورسز اور آسام رائفلز میں اس اسکیم کے تحت چار سال مکمل کرنے والے اگنی ویروں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔
Published: undefined
ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں وزارت داخلہ کے اس فیصلے کے ساتھ ’’اگنی پتھ یوجنا‘‘ سے تربیت یافتہ نوجوان ملک کی خدمت اور سلامتی میں مزید تعاون دے سکیں گے۔ اس فیصلے پر جامع منصوبہ بندی کا کام شروع ہوگیا ہے‘‘۔ واضح رہے کہ منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی سیکورٹی امور کی کمیٹی نے تینوں خدمات میں سپاہیوں کی بھرتی کے لیے اگنی پتھ کے نام سے ایک نئی اسکیم کے آغاز کو منظوری دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز