نئی دہلی: فوج کی نئی اسکیم ’اگنی پتھ‘ کے تحت بھرتی کے تعلق سے فضائیہ نے اپنی ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق چار سال کی سروس کے دوران ’اگنی ویروں‘ کو فضائیہ کی جانب سے بہت سی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ فضائیہ کی یہ سہولیات مستقل اہلکاروں کو دستیاب سہولیات کے مطابق ہوں گی۔ ایئرفورس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی معلومات کے مطابق تنخواہ کے ساتھ اگنی ویر کو ہارڈ شپ الاؤنس، یونیفارم الاؤنس، کینٹین کی سہولت اور میڈیکل سہولت بھی ملے گی۔ یہ سہولیات ایک عام فوجی کو دستیاب ہیں۔
Published: undefined
اگنی ویروں کو سروس کی مدت کے دوران سفری الاؤنس بھی ملے گا۔ اس کے علاوہ انہیں سال میں 30 دن کی چھٹی ملے گی۔ ان کے لیے طبی چھٹی کا انتظام الگ ہے۔ اگنی ویروں کو سی ایس ڈی کینٹین کی سہولت بھی ملے گی۔ اگر بدقسمتی سے کسی اگنی ویر کا سروس (چار سال) کے دوران انتقال ہو جاتا ہے تو اس کے خاندان کو انشورنس کور حاصل ہوگا، اس کے تحت ان کے خاندان کو تقریباً ایک کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے۔
Published: undefined
فضائیہ کے مطابق ایئر فورس ایکٹ 1950 کے تحت 4 سال کے لیے بھری کی جائے گی۔ فضائیہ میں اگنی ویر کا الگ رینک ہوگا جو موجودہ رینک سے مختلف ہوگا۔ اگنی پتھ اسکیم کی تمام شرائط کو قبول کرنا ہوگا۔ وہ اگنی ویر جن کی عمر 18 سال سے کم ہے ائیر فورس میں تقرری کے وقت ان کو اپنے والدین یا سرپرستوں کے دستخط تقرری لیٹر پر حاصل کرنے ہوں گے۔
Published: undefined
چار سال کی سروس کے بعد 25 فیصد اگنی ویروں کو مستقل کیڈر میں شامل کر لیا جائے گا۔ ان 25 فیصد اگنی ویروں کی تقرری سروس کی مدت کے دوران ان کی خدمات کی کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔
فضائیہ کے مطابق اگنیور اعزاز اور ایوارڈ کے حقدار ہوں گے۔ اگنی ویروں کو فضائیہ کے رہنما خطوط کے مطابق اعزازات اور انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔ فضائیہ میں بھرتی ہونے کے بعد اگنی ویروں کو فوج کی ضروریات کے مطابق تربیت دی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined