لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمومایاتی نے اتوار کو کہا کہ مہنگائی اور بے روزگار کی وجہ سے تناؤ میں زندگی گزارنے کو مجبور نوجوان طبقے کو مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم نے مایوس اور دلبرداشتہ کیا ہے۔
Published: undefined
مایاوتی نے اس ضمن میں ایک بعد دیگر کئی ٹوئٹ میں لکھا ایسے وقت میں جب مٹھی بھر لوگوں کو چھوڑ کر ملک کی بڑی آبادی میں سے خاص کر نوجوان طبقہ، غریبی، مہنگائی، بے روزگاری، تناؤ وغیرہ کے راستے پر ہر دن بغیر تھکے۔ ہارے جدوجہد کو مجبور ہے۔ انہیں مرکزی حکومت کی قلیل مدتی 'اگنی پتھ' آرمی تقرری اسکیم نے کافی مایوس اور دلبرداشتہ کیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ مرکز کے ذریعہ ریلوے، آرمی اور نیم فوجی دستے وغیرہ میں تقرریوں کی تعداد و امکانات کو کافی محدود کرنے کا یہ نتیجہ ہے کہ خاص کر دیہی علاقوں کے نڈر نوجوان کافی بے سہارا اور اپنے کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں اور مستقبل کو تاریک میں پاکر ان کا اشتعال اُبال پر ہے۔ جسے صحیح سے سنبھالنا ضروری ہے۔
Published: undefined
بی ایس پی سپریمو نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مرکز سے دوبارہ اپیل ہے کہ ملک کے مستقبل ان متاثرہ نوجوانوں کے درد و ان کے مستقبل کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے کر اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرے اور ملک کی سیکورٹی سے متعلق ایسے اہم معاملوں میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں ضرور لے۔ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کی آرمی تقرری کی نئی اسکیم اگنی پتھ کے سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں میں پرتشدد واقعات پیش آئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے اگنی ویروں کو تیقن دیا ہے کہ انہیں چار سال کی نوکری کے بعد مختلف سرکاری نوکریوں میں دس فیصدی ریزرویشن دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان کے بہتر مستقبل کے خاطر یہ فوجی تقرری اسکیم میں ہے جن کا انہیں فائدہ اٹھانا چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز