لکھنؤ: سابق مرکزی وزیر و کانگریس جنرل سکریٹری اجئے ماکن نے اگنی پتھ اسکیم کو نوجوانوں کے ساتھ اعتماد شکنی اور ملکی سیکورٹی کے ساتھ خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کے مطالبے کو دہرایا۔ ماکن نے اتوار کو یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ اگنی پتھ اسکیم ابھی تک بی جے پی حکومت کے ذریعہ نافذ کی گئی ایک اور غلط پالیسی میں اضافہ ہے جو موجود مسائل کو حل کئے بغیر ہندوستان کی سیکورٹی کے لئے نئے مسائل پیدا کرے گی۔ اگنی ویروں کے لئے ٹریننگ کی قلیل مدت (6 مہینوں) کا مسلح افواج کی کوالٹی، اہلیت اور تاثیر پر منفی اثر پڑے گا۔ رویہ اور تنخواہ/فائدے کے دو پیمانے غیر جانبداری کے سبھی میعارات کی خلاف ورزی ہے۔ یہ تفریق مسلح افواج اور ان میں نظم و ضبط کے لئے کئی غیر متوقع اور سنگین مسائل پیدا کرے گی۔
Published: undefined
اجئے ماکن نے کہا کہ فوج میں سب سے بڑا سرمایہ جوان ہوتے ہیں جو یونٹ کے جڑاؤ کی بنیاد پر لڑتا اور ملک کا تحفظ کرتا ہے۔ ایک منظم کمان میں ہر قربانی دینے والے فوجی کے لئے روایات کا یہ تعلق انہیں ایک کنبہ بناتا ہے۔ اور اس راستے پر چل کر وہ ملک کے لئے سب سے بڑی قربانی دینے کو ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ کیا چار سال کے کنٹرکٹ تقرری کے فوجی اس روایت، تعلق ، نظم و ضبط کے جذبے کو اپنائیں گے۔ کیا اتنے تھوڑے وقت میں یہ ممکن ہو پائے گا۔
Published: undefined
کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہم اگنی پتھ اسکیم کی فوراً واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نوجوانوں کی بات کیوں نہیں سن رہے ہیں۔ وہ خاموش کیوں ہیں۔ ہم ان سے ان کے تکبر کو چھوڑنے کی درخواست کرتے ہیں۔ ان کے اسی مبینہ متکبرانہ رویہ نے کسان تحریک کے دوران 700 کسانوں کی جان لی تھی۔ ملکی مفاد میں، قومی سلامی اور نوجوانوں کے مستقبل کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس تاریخ کو دہرایا نہیں جانا چاہئے۔
Published: undefined
ماکن نے کہا کہ یہ تغلقی حکومت پہلے فیصلہ کرتی ہے اور بعد میں سوچتی ہے۔ اگنی پتھ کے معاملے میں بھی متعدد ترامیم آچکے ہیں لیکن ہندوستان کے نوجوان اسے واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آج ملک کو بچانے کی ضرورت ہے لیکن یہ حکومت پیسے بچانے میں لگی ہے۔ نوجوان، سابق فوجی اور دفاعی ماہرین سبھی اسٹیک ہولڈروں نے مودی حکومت کی اس اسکیم کی تنقید کی ہے۔ متعدد سابق افسران نے ذاتی طور پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اس اہم مسئلے پر کانگریس پارٹی ملک میں تحریک چلا رہی ہے۔ پہلے ہم نے 20 جون کو جنتر منتر اور مختلف ریاستوں میں پرامن ستیہ گرہ کیا تھا۔ 27 جون کی صبح 10 تا 1 ایک بجے سبھی ریاستوں کے سبھی اسمبلی حلقوں میں پارٹی کے سینئر لیڈران اور عہدیداران پرامن ستیہ گرہ کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined