قومی خبریں

پہلوانوں کو دہلی پولیس پر بھروسہ نہیں، برج بھوشن سنگھ کو جیل میں ڈالنے اور سبھی عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ

پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ میری وزیر اعظم سے اخلاقی بنیاد پر اپیل ہے کہ برج بھوشن سنگھ کو سبھی عہدے سے دستبردار کیا جائے، جب تک وہ عہدے پر رہیں گے اس کا غلط استعمال کر کے جانچ کو متاثر کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

 

انڈین ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف خاتون پہلوانوں کے الزامات کا معاملہ سپریم کورٹ جانے پر دہلی پولیس اب ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے راضی ہو گئی ہے۔ لیکن پہلوانوں کو دہلی پولیس پر بھروسہ نہیں رہ گیا کیونکہ اب تک انھوں نے جو کارروائی کی وہ انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پہلوانوں نے برج بھوشن سنگھ کو جیل میں ڈالنے اور سبھی عہدوں سے انھیں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے بعد پہلوان ونیش پھوگاٹ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت کا فیصلہ آیا ہے، لیکن دہلی پولیس پر ہمیں بھروسہ نہیں ہے۔ ہم 6 دنوں سے بیٹھے ہیں۔ دہلی پولیس کی کارروائی پر ہی ہمارا اگلا قدم ہوگا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن کے چیف برج بھوشن شرن سنگھ کو جیل میں ڈالا جائے۔ میری وزیر اعظم سے اخلاقی بنیاد پر اپیل ہے کہ برج بھوشن کو ہر ایک عہدہ سے ہٹایا جائے۔ جب تک وہ اس عہدہ پر رہیں گے، وہ اس کا غلط استعمال کریں گے اور جانچ کو متاثر کریں گے۔ ساتھ ہی پھوگاٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ پر ہمیں پورا بھروسہ ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل آج سپریم کورٹ نے پہلوانوں کے معاملے پر سماعت کی۔ اس دوران دہلی پولیس نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا کہ وہ ریسلنگ فیڈریشن چیف برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف خاتون پہلوانوں کے جنسی استحصال کے الزام میں ایف آئی آر درج کرے گی۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی بنچ کے سامنے کہا کہ ہم نے ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم اسے آج ہی درج کریں گے۔ اس پر چیف جسٹس نے مہتا سے کہا کہ مسٹر سالیسٹر ہم آپ کا بیان درج کریں گے کہ ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔ دوسرا، ہم کہیں گے کہ نابالغ شکایت دہندہ کو سیکورٹی مہیا کرائی جائے۔ اسے نمٹانے کی جگہ، ہم اسے ایک ہفتہ کے بعد لیں گے۔ اس دوران کپل سبل نے ایک نابالغ شکایت دہندہ لڑکی کی سیکورٹی کو لے کر سیل بند لفافے میں بنچ کے سامنے ایک حلف نامہ پیش کیا۔ اس پر بنچ نے دہلی پولیس کو خطرے کے اندیشہ کا جائزہ لینے اور نابالغ لڑکی کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined