فرید آباد کے سیکٹر 18 علاقے میں پٹاخے جلانے پر لڑائی میں ایک بزرگ کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی عمر تقریباً 65 سال تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ متاثرہ خاندان کی شکایت پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Published: undefined
پولیس کو دی گئی شکایت میں متوفی کے بیٹے ونود رائے نے بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ سیکٹر 18 میں رہتا ہے۔ دیوالی کی رات، وہ ہنگامہ سن کر پونے ایک بجے کے قریب بیدار ہوا۔ اس نے دیکھا کہ پڑوسی دھیرج اور اس کے دوست اس کے والد بچن رائے کو مار رہے ہیں۔ اس کے بعد اس نے کسی طرح اپنے والد کو بچا یا۔
Published: undefined
جھگڑے کے بارے میں پوچھنے پر معلوم ہوا کہ پڑوسی دھیرج اور اس کے دوست رات 12.30 بجے اس کے گھر کے باہر پٹاخے پھوڑرہے تھے۔ اس سے تیز آواز اور دھواں نکل رہا تھا۔ اس کے والد دل کے مریض تھے، اس لیے انھوں نے دھیرج اور اس کے دوستوں کو پٹاخے پھوڑنے سے روکا تھا۔ اس سے ناراض دھیرج اور اس کے دوستوں نے اس کے والد کو اکیلا دیکھ کر ان پر حملہ کردیا۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق فرید آباد پولیس کے پی آر او یشپال سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے میں دھیرج سمیت تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ملزمین کو جلد گرفتار کر لے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز