قومی خبریں

کیرالہ میں نیپاہ وائرس کی دستک، ملک بھر میں خطرے کے بادل، جانیں بچاؤ کے طریقے

کوچی میں ایک طالب علم پر نیپاہ وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ تھا، جس کے بعد پونے میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ نے جانچ میں نیپاہ وائرس ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور رپورٹ کو پازیٹیو بتایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کیرالہ میں ایک مرتبہ پھر نیپاہ وائرس نے دستک دی ہے۔ کیرالہ کی وزیر صحت شیلجہ نے ایک واقعہ میں نیپاہ وائرس ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ کوچی کے ایک طالب علم پر نیپاہ وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ تھا، جس کے بعد پونے میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ نے جانچ میں نیپاہ وائرس ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور رپورٹ کو پازیٹیو بتایا ہے۔

Published: undefined

نیپاہ وائرس کی تصدیق ہونے کی وجہ سے لوگوں میں دہشت پائی جا رہی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ نیپاہ وائرس کیا ہے اور اس سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے!

Published: undefined

کیا ہے نیپاہ وائرس؟

نیپاہ ایک طرح کا دماغی بخار ہے جس کا انفیکشن تیزی سے پھیلتا ہے۔ طبی تحقیق سے معلوم چلتا ہے کہ چمگادڑ اور سوور کے ذریعے انسانوں میں تیزی سے پھیلتا ہے۔ جو پھل چمگادڑ یا سوور کے رابطہ میں آتے ہیں انہیں کے ذریعے یہ بیماری انسانوں تک پہنچتی ہے۔ انفیکشن کے 48 گھنٹے کے اندر یہ وائرس متاثرہ شخص کو کومہ میں پہنچا دیتا ہے۔ اس کی زد میں جو بھی شخص آتا ہے اسے سانس لینے میں دقت کے ساتھ سر میں بہت تیز درد ہوتا ہے اور تیز بخار بھی ہوتا ہے۔

Published: undefined

کہا جاتا ہے کہ اس وائرس کی شناخت 1998 میں سب سے پہلے ملیشیا میں ہوئی تھی۔ اس وقت اس بیماری کی زد میں 250 سے زیادہ افراد آئے تھے، جن میں سے 40 فیصد سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

Published: undefined

ابھی تک بیماری سے لڑنے کے لئے ملک میں کسی بھی طرح کے ٹیکہ یا ویکسین کو ایجاد نہیں کیا گیا۔ وائرس کی جانچ کے لئے صرف پونے میں ایک تجربہ گاہ ہے۔ پھر ہم یہ کیسے دعوی کر سکتے ہیں کہ نیپاہ سے لڑنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

Published: undefined

نیپاہ وائرس کی علامت؟

یہ انسان اور جانوروں میں پھیلنے والا انفیکشن ہے۔ انسانوں میں نیپاہ وائرس کی وجہ سے دماغ میں سوزش آجاتی ہے۔ بخار، سردرد، چکر، نفسیاتی غفلت، بیمار کو سانس لینے سے متعلق مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

اس طرح کریں بچاؤ

اس بیماری سے بچنے کے لئے پھلوں، بالخصوص کھجور کھانے سے بچنا چاہیے۔ درخت سے گرے پھلوں کو نہیں کھانا چاہیے۔ سوور اور دیگر جانوروں سے دور رہنا چاہیے۔ انفیکشن زدہ لوگوں سے بھی دور رہنا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined