ہندوستان میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر پیر پسارنا شروع کر دیا ہے۔ دن بہ دن نئے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور اموات کے معاملے میں گزشتہ کچھ دنوں سے روزانہ سامنے آ رہے ہیں۔ وزارت صحت نے جمعرات کو جو گزشتہ 24 گھنٹوں کا ڈاٹا شیئر کیا ہے، وہ بھی ڈرانے والے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کے 760 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ کووڈ-19 سے دو مریضوں کی موت بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئی ہے۔
Published: undefined
وزارت صحت کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق نئے معاملے سامنے آنے سے ملک میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 4423 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح 8 بجے اَپڈیٹ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں کیرالہ اور کرناٹک سے ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔
Published: undefined
غور کرنے والی بات یہ ہے کہ کورونا کے نئے ویریئنٹ ’جے این 1‘ کے کیسز بھی تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ اب تک جے این 1 کے مریضوں کی تعداد 541 پہنچ گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 5 دسمبر تک روزانہ درج ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد گھٹ کر دوہرے ہندسے میں پہنچ گئی تھی۔ جب سے کورونا کا نیا ویریئنٹ ہندوستان میں پہنچا ہے، مریضوں کی تعداد میں اضافہ شروع ہو گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined