مغربی بنگال کے رنگاپانی اسٹیشن پر پیش آئے دردناک ٹرین حادثہ نے ایک بار پھر مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ کنچن جنگا ایکسپریس کو پیچھے سے مال گاڑی نے ٹکر مار دی جس میں اب تک 15 لوگوں کی ہلاکت اور 50 سے زیادہ مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس حادثہ کو لے کر اپوزیشن لیڈران نے مودی حکومت پر سوالوں کی بارش کر دی ہے۔ کئی اپوزیشن پارٹی لیڈران اس حادثہ کو مودی حکومت کی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کس نے کیا کہا۔
Published: undefined
مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں کنچن جنگا ایکسپریس ٹرین کے ساتھ ہوا حادثہ انتہائی غمناک ہے۔ اس حادثہ میں کئی لوگ ہلاک ہوئے اور کئی دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جو تصویرین سامنے آ رہی ہیں، وہ دردناک ہیں۔ متاثرین کے اہل خانہ کے لیے مجھے تکلیف ہوتی ہے۔ غم کی اس گھڑی میں ہم ان میں سے ہر ایک کے ساتھ اپنی یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ متاثرین کو فوری اور مکمل معاوضہ فراہم کیا جائے۔
پچھلے 10 سالوں میں مودی حکومت نے ریلوے کی وزارت کو مکمل بدانتظامی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ایک ذمہ دار اپوزیشن کی شکل میں یہ نشان زد کرنا ہماری ذمہ داری ہے کہ کس طرح مودی حکومت نے وزارت ریل کو ’کیمرہ ڈریوین‘ سیلف پروموشن کے پلیٹ فارم میں بدل دیا ہے۔ آج کا حادثہ اس تلخ حقیقت کی ایک اور یاد دلاتی ہے۔
Published: undefined
دارجیلنگ ضلع کے پھانسیوا علاقے میں المناک ٹرین حادثے کے بارے میں جان کر حیران رہ گئی۔ تفصیلات کا انتظار ہے... کنچن جنگا ایکسپریس مبینہ طور پر ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی ہے۔ ڈی ایم، ایس پی، ڈاکٹر، ایمبولینس اور ڈیزاسٹر ٹیموں کو ریسکیو، ریکوری، طبی امداد کے لیے جائے وقوع پر بھیجا گیا ہے۔ جنگی سطح پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Published: undefined
مغربی بنگال میں کنچن جنگا ایکسپریس کے حادثہ زدہ ہونے سے کئی لوگوں کی موت کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ سبھی غمزدہ کنبوں کو میں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی امید کرتا ہوں۔ حکومت کو سبھی متاثرین یا ان کے کنبوں کو فوراً معاوضہ دینا چاہیے۔ کانگریس کارکنان سے گزارش ہے کہ راحت و بچاؤ کاری میں ہر ممکن مدد کریں۔
گزشتہ 10 سالوں میں ریل حادثات میں ہوا اضافہ سیدھا سیدھا مودی حکومت کی بدانتظامی اور چیزوں کو نظر انداز کیے جانے کا نتیجہ ہے، جس میں اکثر مسافروں کے جان و مال کا نقصان ہوتا ہے۔ آج کا حادثہ اسی حقیقت کی ایک مثال ہے۔ ایک ذمہ دار اپوزیشن کی شکل میں ہم اس خوفناک نظر اندازی پر سوال اٹھاتے رہیں گے اور مودی حکومت کو ان حادثات پر جوابدہ بنا کر رہیں گے۔
Published: undefined
ملک میں لگاتار ہو رہے ریل حادثوں کا ذمہ دار کون ہے؟
Published: undefined
جلپائی گوڑی، مغربی بنگال میں پیش آئے ٹرین حادثہ مین کئی مسافروں کی موت کی خبر افسوسناک ہے۔ ایشور آنجہانی روحوں کو سکون فراہم کریں۔ غمزدہ کنبوں کے تئیں میری گہری ہمدردیاں۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتی ہوں۔ انڈین ریل میں مسافروں کی سیکورٹی اور سفر اب فکر کا موضوع ہوتا جا رہا ہے۔ کانگریس کارکنان سے میری اپیل ہے کہ راحت و بچاؤ کے کام میں ہر ممکن مدد کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined