مڈ ڈے میل کھا کر بچوں کے بیمار پڑنے کے واقعات دن بہ دن بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ تازہ معاملہ بہار کے ضلع سپول کا ہے جہاں مڈ ڈے میل کھا کر تقریباً 4 درجن بچے بیمار ہو گئے ہیں۔ سبھی بچوں کو فوری طور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں 5 بچوں کی حالت انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپول ضلع کے بھیم پور تھانہ حلقہ واقع چھاتاپور ڈویژن کے مڈل اسکول ٹھوٹھی میں پیر کے روز مڈ ڈے میل کھانے سے درجنوں بچے بیمار ہو گئے۔ کچھ بچوں کو قریبی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر نرپت گنج میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی دیکھ ریکھ میں علاج چل رہا ہے۔ کچھ بیمار بچوں کو اسپتال بھیجنے کے لیے گاڑی کا انتظام نہیں ہو سکا اس لیے گاؤں میں ہی ان کا علاج ہو رہا ہے۔
Published: undefined
واقعہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے سرپرستوں نے بتایا کہ بچے بری طرح سے الٹی کرتے ہوئے گھر لوٹے۔ پوچھنے پر بتایا گیا کہ اسکول میں ملنے والے کھانے میں چھپکلی تھی۔ اس کے بعد بچوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے کی خبر سامنے آنے کے بعد بچوں کے والدین اسکول پہنچ گئے۔ وہاں افرا تفری کی حالت پیدا ہو گئی۔ کھانے میں چھپکلی ملنے اور اسکول میں سرپرستوں کی بھیڑ جمع ہونے کی بات سن کر بھیم پور تھانہ کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ساتھ ہی محکمہ جاتی افسران کو بھی پورے واقعہ کی جانکاری دی گئی۔
Published: undefined
اس درمیان بچوں کا علاج کر رہے ڈاکٹر رضی احمد نے بتایا کہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے بچے بیمار ہوئے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی جانکاری دی کہ 45 بچوں کو اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے جن میں سے 5 کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر بات یہ ہے کہ دو دن پہلے ہی مغربی بنگال کے ایک آنگن باڑی سنٹر میں مڈ ڈے میل کی دال میں چھپکلی دیکھے جانے کی خبر سامنے آئی تھی۔ اس مڈ ڈے میل کو کھا کر تقریباً 35 بچے بیمار پڑ گئے تھے۔ مڈ ڈے میل کھانے والوں نے الٹی اور سر درد کی شکایت کی تھی، جس کے بعد انھیں فوراً مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک بچے کی ماں نے دال میں چھپکلی مری ہوئی دیکھی تھی، اور جب تک وہ یہ بات بچوں کو بتاتی سبھی کھانا کھا چکے تھے۔ اچھی بات یہ رہی کہ بچوں کو فوراً علاج ملا اور کسی کی حالت سنگین نہیں ہوئی۔
Published: undefined
کچھ دن پہلے (27 مئی) ہی بہار کے ارریہ میں بھی مڈ ڈے میل کھانے کی وجہ سے کچھ بچوں کی حالت خراب ہو گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مڈ ڈے میل میں تیار کھچڑی میں سانپ ملا تھا، اور اس کھچڑی کو کھا کر 100 سے زائد بچے بیمار ہو گئے تھے۔ بچوں کو یہ کھانا ایک این جی او کی طرف سے بنا کر بھیجا گیا تھا۔ اس کے بعد ضلع ایجوکیشن افسر نے مڈ ڈے میل میں سانپ ملنے کی بات پر حیرانی ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ جو اس کے لیے قصوروار ہوں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined