دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد کل کچھ کم رہی جس کی وجہ سےمتاثرہونےکی شرح فیصد میں واضح کمی ہوئی ہے۔گزشتہ دو ہفتوں میں پہلی مرتبہ کورونا پازیٹو ہونے کی شرح فیصد 30 فیصد سےکم رہی ۔کل یعنی اتوار کو کورونا متاثرین کی شرح فیصد 28.33% رہی جبکہ وباسےمرنےوالے افراد کی تعداد 407 رہی۔
Published: undefined
واضح رہے کل لگاتار دوسرا دن تھا جب اموات کی تعداد چار سو سےزیادہ رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں راجدھانی دہلی میں نئے کورونا مریضوں کی تعداد 20394رہی اور دہلی میں کل 72 ہزار کورونا کےٹیسٹ ہوئے۔ ہفتہ کے روز کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 25ہزار سے زیادہ تھی اور اس دن 412 افراد کی کورونا سے موت ہوئی تھی۔
Published: undefined
دہلی میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں کمی سےدہلی میں کچھ راحت ہے ۔ دہلی میں جوآکسیجن کی قلت ہےاس کو لےکر بھی عدالت کا رویہ سخت ہے اور اس نےمرکز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس قلت کو دور کرے۔دہلی میں کورونا کے مریض اسپتال میں بستر کی تلاش اور آکسیجن کی دستیابی کے لئے بہت پریشان ہیں ۔
Published: undefined
دہلی حکومت نےکورونا کےخلاف لڑائی میں مدد مانگنےکےلئے پورٹل شروع کیا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعہ ہندوستان اور بیرون ممالک میں رہنےوالےلوگ کورونا کےخلاف اس مشکل لڑائی میں مدد کر سکتےہیں۔ عام آدمی پارٹی کا یہ طریقہ نیا نہیں ہے ۔ یہ پارٹی جب اقتدار میں آئی تھی تو اس نے ایسےہی پارٹی کےلئے فنڈ مانگا تھا۔ ادھر مرکز میں بھی وزیر اعظم نریندر مودی نےوزیر اعظم کیئر فنڈ شروع کیا ہوا ہے جس کو لےکر حزب اختلاف سوال اٹھاتی رہتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined