قومی خبریں

تروپتی کے بعد سدھی ونایک مندر کے ’پرساد‘ پر اٹھے سوال، بھکتوں کو ملے چوہے کے بچے!

سدھی ونایک گنپتی مندر نیاس (ایس ایس جی ٹی) نے پرساد میں چوہے کے بچے برآمد ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سدھی ونایک مندر کے پرساد میں چوہے کے بچے، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

سدھی ونایک مندر کے پرساد میں چوہے کے بچے، تصویر سوشل میڈیا

 

تروپتی کے لڈو ’پرسادم‘ کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان سدھی ونایک مندر کے پرساد کے پیکٹ میں چوہے ہونے کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ حالانکہ سدھی ونایک گنپتی مندر نیاس (ایس ایس جی ٹی) نے اس طرح کے الزام کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

شیوسینا لیڈر اور ایس ایس جی ٹی چیف سدا سرونکر نے منگل کے روز خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’روزانہ لاکھوں لڈو تقسیم کیے جاتے ہیں اور جس جگہ پر وہ بنائے جاتے ہیں، وہ صاف ستھرا ہے۔ ویڈیو میں ایک گندی جگہ دکھائی دے رہی ہے۔ میں دیکھ سکتا ہوں کہ یہ مندر کا حصہ نہیں ہے اور ویڈیو کہیں باہر بنایا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

مبینہ ویڈیو میں نیلے رنگ کی ایک ’ٹرے‘ میں رکھے لڈو کے پیکٹ چوہوں کے ذریعہ کترے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ سرونکر کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ ’’ہم سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالیں گے اور جانچ کے لیے ایک ڈی سی پی (ڈپٹی پولیس کمشنر) رینک کے افسر کو مقرر کیا جائے گا۔ قصوروار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل پریس کانفرنس میں سرونکر نے کہا کہ مندر یہ یقینی کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ پرساد صاف جگہ پر تیار کیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’گھی، کاجو اور دیگر اشیا پہلے جانچ کے لیے بی ایم سی کے تجربہ گاہ میں بھیجا جاتا ہے اور وہاں سے منظوری کے بعد استعمال کیا جاتا ہے۔‘‘ انھوں نے بتایا کہ پانی کی بھی جانچ تجربہ گاہ میں کرائی جاتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم یہ یقینی کرنے پر پوری توجہ دیتے ہیں کہ عقیدتمندوں کو دیا جانے والا پرساد صاف ہو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined