قومی خبریں

ووٹنگ کے تین مرحلوں کے بعد مودی و شاہ بہت گھبرائے ہوئے ہیں: ملکارجن کھڑگے

کھڑگے نے کہا کہ ڈرے ہوئے لوگ ہی ایسی باتیں کرتے ہیں۔ وہ کبھی مغلوں کی بات کرتے ہیں، کبھی بیف کی، کبھی مسلم لیگ کی اور کبھی منگل سوتر کی۔ مودی کو ’ایم‘ سے شروع ہونے والے الفاظ بہت پسند ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے /  تصویر: آئی اے این ایس

 

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی انتخابی مہم میں شرکت کی غرض سے حیدرآباد پہنچے۔ اس دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے تلنگانہ میں پانچ میں سے چار گارنٹیوں کو پورا کیا ہے۔ ہم وہی وعدے کرتے ہیں جو پورے کر سکتے ہیں۔ ہم نے کرناٹک، ہماچل پردیش اور تلنگانہ میں کام کرکے دکھایا ہے۔ الیکشن کو طول دینے میں کوئی فائدہ نہیں، اس سے صرف کام ٹھپ ہوئے ہیں اور الیکشن لڑنے والے امیدوار بھی پریشان ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

پی ایم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ مودی اور شاہ ووٹنگ کے تین مرحلوں کے بعد گھبرائے ہوئے ہیں۔ ڈرے ہوئے لوگ ہی ایسی باتیں کرتے ہیں۔ وہ کبھی مغلوں کی بات کرتے ہیں، کبھی بیف کی، کبھی مسلم لیگ کی اور کبھی منگل سوتر کی۔ مودی کو ’ایم‘ سے شروع ہونے والے الفاظ بہت پسند ہیں۔ ملک کا وزیراعظم ٹیمپو میں پیسے کی بات کرتا ہے۔ اگر پیسہ جا رہا ہے تو سی بی آئی، آئی ٹی و ای ڈی کہاں ہیں؟ کیا آپ سو رہے ہیں؟ بچوں جیسی باتیں کرنا وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ آپ نے تلنگانہ کی کتنی مدد کی؟

Published: undefined

لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اس الیکشن میں ہماری مخلوط حکومت آنے والی ہے۔ مودی یہ افواہ پھیلا رہے ہیں کہ ہم عوام کا سونا چھین لیں گے اور ان کا پیسہ چھین لیں گے۔ منگل سوتر چھیننے والا وزیراعظم نہ پیدا ہوا ہے اور نہ ہی ہوگا۔ بی جے پی ذات پات کی بنیاد پر سماج کو تقسیم کر رہی ہے۔ آئی اے ایس و آئی ایف ایس کے انتخاب میں ایس سی، ایس ٹی و او بی سی والا نہیں ہے۔ کوئی بھی سکریٹری ایس سی، ایس ٹی و او بی سی کا نہیں ہے۔ کھڑگے نے یہ دعویٰ بھی کہا کہ ہم ریزرویشن کی حد 50 فیصد سے بڑھا دیں گے۔

Published: undefined

کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ دہلی اور حیدر آباد کو دارالحکومت بنانے کی تجویز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے رکھی تھی۔ بی جے پی والے سرمایہ کاروں کو گجرات آنے کے لیے ڈراتے ہیں۔ ہمارا پنجہ کمل کی طرح شام تک نہیں مرجھاتا۔ پی ایم مودی کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم صرف جھوٹ بولتے ہیں، وہ جھوٹوں کے سردار ہیں۔ سیم پترودا کے چینی و افریقی والےبیان پر کھڑگے نے کہا کہ ہم نے پترودا کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ منی شنکر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined