قومی خبریں

یوپی حکومت کی یقین دہانی کے بعد بجلی ملازمین نے ختم کی ہڑتال

وزیر توانائی اروند کمار شرما نے بجلی کے ملازمین سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد کام پر واپس آجائیں تاکہ ان علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کی جاسکے جہاں یہ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

لکھنؤ: اترپردیش کے بجلی ملازمین نے یوپی کے وزیر توانائی اروند کمار شرما کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد اپنی 72 گھنٹے کی ہڑتال واپس لے لی ہے۔ اتوار کو 64 گھنٹے بعد ہڑتال ختم کر دی گئی۔ ودیوت کرمچاری سینوکت سنگھرش سمیتی (وی کے ایس ایس ایس) نے یوپی کے وزیر توانائی اروند کمار شرما سے بات کرنے کے بعد اعلان کیا کہ حکومت ان کے تمام مطالبات پر ہمدردی سے غور کرے گی۔

Published: undefined

وزیر توانائی اروند کمار شرما نے بجلی کے ملازمین سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد کام پر واپس آجائیں تاکہ ان علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کی جاسکے جہاں یہ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ وزیر نے مزید یقین دلایا کہ ملازمین کے خلاف شروع کی گئی کسی بھی کارروائی کو قانونی طور پر واپس لیا جائے گا۔ وی کے ایس ایس ایس کے کنوینر شیلیندر دوبے نے کہا کہ حکومت کی یقین دہانی کے بعد بجلی کارکنوں نے وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کے مطالبات کو پورا کیا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined